• صفحہ اول>>کاروبار

    رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین میں 13.278 ملین نئے کاروباری اداروں کا اندراج

    (CRI)2025-08-13

    اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے 12 تاریخ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی میں چین میں 13.278 ملین نئے کاروباری ادارے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ مختلف کاروباری اداروں کی مستقل ترقی کا رجحان برقرار ہے۔

    نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کی ترقی کی رفتار بھی حوصلہ افزا رہی ہے۔سال کی پہلی ششماہی میں ، 4.346 ملین نئے نجی ادارے رجسٹرڈ ہوئے ،جو سال بہ سال 4.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ اسی دوران 33 ہزار نئے غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں نے رجسٹریشن کروائی ، جو سال بہ سال 4.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ کثیر ملکیتی کاروباری اداروں کی ترقی ظاہر کرتی ہے کہ مارکیٹ کی توقعات میں مسلسل بہتری آرہی ہے ، کارپوریٹ سرمایہ کاری کا اعتماد مؤثر طریقے سے بہتر ہو رہا ہے ، اور چین ہمیشہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کا پُرکشش مقام رہا ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان