• صفحہ اول>>ویڈیوز

    منگولیا کے سبزہ زاروں میں گونجتے الوہی گیت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-13

    13 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)منگولیا کا ایک مخصوص وائلن مورِن کھر منگولیا کا ثقافتی ورثہ ہے ۔ وائلن کے سرے پر تراشا گیا گھوڑے کا سر اس کی انفرادیت اور اس کو یہ نام دینے کی وجہ ہے۔ مورِن کھر (یا گھوڑے کے سر کا ساز) روایتی منگولین ساز ہے جو اپنی گہری، گونجدار آوازوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ خانہ بدوش ثقافت کی روح کو خوبصورتی سے پیش کرتا یہ ساز سبزہ زاروں کے لوک گیتوں کی انفرادی یا گروپ پرفارمنس دونوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اندرون منگولیا کے اس ساز کی بڑھتی ہوئی قدر اور مانگ نے ملک بھر سے نئے سازندوں کو اس کی جانب متوجہ کیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان