13 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)مغربی زو شاہی دور (1046-771 قبل مسیح) کا ایک 3,000 سال پرانا کانسی کا برتن ،جس میں ماہرین کے مطابق "چین" کے لیے استعمال ہونے والےچینی کردار "چونگ گوا" کا سب سے قدیم تحریری ریکارڈ موجود ہے۔ اس برتن کو "حہ زون" کہا جاتا ہے، جو ایک قومی خزانہ ہے اور اس کی بیرون ملک نمائش نہیں کی جاتی ہے۔ اس کا نام مالک کی کنیت "حہ" سے اور کانسی کے ایک خاص برتن "زون" سے ہے جو مذہبی رسومات میں مشروب ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ اس برتن کو 1963 میں ایک کسان نے دریافت کیا تھا اور اب شمال مغربی چین کے صوبے شانسی کے شہرباؤجی میں کانسی کے ظروف کے عجائب گھر میں یہ نمائش پر رکھا گیا ہے۔ یہ چینی تہذیب کی شناخت، فخر، اور پائیدار جذبے کی ایک بھرپور علامت ہے۔ اس اے آئی اینی میشن ویڈیو میں 'حہ زون" ہی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔