چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے 10 ستمبر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق طلب میں مستحکم اضافے کے ساتھ ، چین کا ای کامرس لاجسٹکس حجم مسلسل بڑھ رہا ہے ، جبکہ ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اگست میں چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 112.3 پوائنٹس پر پہنچ گیا ، جو جولائی کے مقابلے میں 0.3 پوائنٹس زیادہ ہے ، اور یہ مسلسل چھ ماہ سے بڑھ رہا ہے۔ ذیلی انڈیکس میں ، ای کامرس لاجسٹکس کے مجموعی کاروبار کا انڈیکس 131 پوائنٹس کو عبور کر گیا ، جو جولائی کے مقابلے میں 0.5 پوائنٹس زیادہ ہے۔ اگست میں چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس ظاہر کرتا ہے کہ ای کامرس لاجسٹکس کی طلب ، تنوع اور نمایاں موسمی خصوصیات کی حامل ہے۔کراس بارڈر ای کامرس کی مانگ میں مسلسل اضافے کے تناظر میں چین کا بین الاقوامی فضائی کارگو نیٹ ورک مسلسل توسیع پا رہا ہے۔ رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں، ملک بھر میں کل 152 نئے بین الاقوامی فضائی کارگو روٹس کھولے گئے، جن میں ہفتہ وار 300 سے زیادہ دو طرفہ پروازیں بڑھائی گئی ہیں ۔