10 تاریخ کو، چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2025 بیجنگ کے شوگانگ پارک میں شروع ہوا۔ مہمان خصوصی ملک آسٹریلیا نے افتتاحی تقریب اور پراجیکٹ معاہدے کی تقریب منعقد کی۔ اس سال آسٹریلیا کے کل 59 اداروں اور کمپنیوں نے شرکت کی، جو گزشتہ تمام مہمان ممالک سے زیادہ ہے۔ اس مرتبہ میلے میں کل 85 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہیں ۔منتظمین کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 2,000 کمپنیاں میلے میں شریک ہیں ، جس سے بین الاقوامی موجودگی کی شرح 20 فیصد سے زیادہ ہے۔میلے کے پہلے دن، 12 کمپنیوں اور اداروں نے کھپت اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں 25 نئی مصنوعات اور کامیابیوں کی رونمائی کی۔ رپورٹس کے مطابق، رواں سال میلے کے دوران، سینکڑوں کمپنیاں 190 سے زیادہ نئی مصنوعات اور کامیابیوں کی رونمائی کریں گی۔ ساتھ ہی مصنوعی ذہانت اور سبز اختراع جیسے شعبوں میں خدمات کے مثالی مظاہرے بھی پیش کیے جائیں گے۔