• صفحہ اول>>کاروبار

    میری ٹائم سلک روڈ کا مرکز ، تجارت اور تبادلے میں نمایاں حیثیت کا حامل ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-12

    20 مئی 2025 ۔ چین کے صوبے فوجیان کے شہر چھوان جو  کے مرکز میں واقع تاریخی " گھنٹہ گھر" کا فضائی منظر

    20 مئی 2025 ۔ چین کے صوبے فوجیان کے شہر چھوان جو کے مرکز میں واقع تاریخی " گھنٹہ گھر" کا فضائی منظر

    12 ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ فوجیان کے شہر چھوان جو میں آباد مصری نژاد کاروباری شخص، ہانی صوبھئے خود کو چھوان جئے یعنی چھوان جو کا شہری مانتے ہیں۔ دس سال پہلے، انہوں نے اس شہر سے اپنی کپڑوں کی برآمدات کے کاروبار کا آغاز کیا تھا جس شہر کو قدیم میری ٹائم سلک روڈ کے آغاز کا مقام سمجھا جاتا ہے۔ ہانی صوبھئے کا کہنا ہے کہ میرے آبا اجداد صدیوں پہلے، میری ٹائم سلک روڈ کے ذریعے چھوان جئےآئے تھے اوراب میں اسی جگہ ، جدید اور کھلے چین میں کامیاب کاروبار چلا رہاہوں۔

    زندگی سے بھرپور تجارتی مرکز

    چھوان جو کے زیر انتظام بندرگاہی شہر شہ شہ میں ہانی صوبھئے کا ایک گودام ہے اور ہانی یہاں اپنے آبائی شہر مرسا مطروح کے موسم کی مشابہت اور ایک ساحلی شہر کے تمام تر فوائد کو دیکھ رہے ہیں جن میں مکمل صنعتی وسپلائی چینز، طرزِ زندگی اور گوداموں کے کم اخراجات کو دیکھ رہے ہیں۔وہ بتاتے ہیں کہ جب وہ پہلی مرتبی شہ شہ آئے تھے تب مقامی بندرگاہوں میں غیر ملکی جہازوں کی تعداد کم تھی، کیونکہ وہ بنیادی طور پر ملکی تجارت سنبھالتے تھے۔ لیکن آج، شہ شہ دنیا کو جوڑنے والا ای بڑا ٹرانسپورٹ ٹرانسپورٹ ہب ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی بدولت، شہ شہ تیز اور براہ راست تجارتی راستے فراہم کرتا ہے اور ہمارے ملبوسات جنہیں فلپائن پہنچنے میں ایک ہفتہ لگتا تھا اب صرف دو دن میں پہنچ جاتے ہیں۔

    مقامی بندرگاہ کے آپریٹر حوانگ جنگ شینگ کے مطابق ،اس وقت شہ شہ کی بندرگاہوں سے 20 سے زائد بین الاقوامی کنٹینر روٹس فعال ہیں جو تھائی لینڈ، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک اور علاقوں کو آپس میں منسلک کرتے ہیں۔ بین الاقوامی تجارت کے اعتبار سےیہاں کنٹینرز کی گنجائش چھوان جو کی کل گنجائش کا تقریباً 80 فیصد ہے۔

    حوانگ کاکہنا ہے کہ شہ شہ کی سب سے بڑی بندرگاہ پر کنٹینر کی نقل و حمل کے لیے خودکار برقی ٹرک متعارف کروا ئے گئے ہیں ان ڈیجیٹل اور خودکار کارروائیوں کے ذریعے، بین الاقوامی جہازوں پر کنٹینرز کو لادنے اور اتارنے کے لیے درکار وقت کو کم سے کم 12 گھنٹے کر دیا ہے۔ حالیہ برسوں میں، اس بندرگاہ کے ذریعے برآمدی مصنوعات کی اقسام میں بھی اضافہ ہوا ہے جن میں تعمیراتی مواد اور ہلکی صنعتی اشیاء سے لے کر نئی توانائی کی گاڑیاں اور بیٹریز وغیرہ شامل ہیں۔

    یہ موجودہ برآمدی رجحان چین کی اعلیٰ معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کی عکاسی کرتا ہے ۔کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کی پہلی ششماہی میں، فوجیان کی مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات کی برآمدات کی قیمت 259.46 بلین یوان (تقریباً 36.53 بلین امریکی ڈالر) تھی، جو صوبے کی کل کا 46 فیصد ہے۔ ان برآمدات میں، لیتھیم آئن بیٹریاں، گاڑیاں اور جہازوں میں بالترتیب 22 فیصد، 47.8 فیصد اور 36.5 فیصد کی ترقی دیکھی گئی۔

    8 ستمبر 2025 ۔چین کے فوجیان صوبے کے شہر شیامن میں 25ویں چین بین الاقوامی سرمایہ کاری و تجارتی میلے کے دوران ٹیسلا بوتھ کے سامنے میلے میں شریک ایک غیر ملکی تصویر کھنچوا رہے ہیں ۔ (شین ہوا/وئے پی چوان)

    8 ستمبر 2025 ۔چین کے فوجیان صوبے کے شہر شیامن میں 25ویں چین بین الاقوامی سرمایہ کاری و تجارتی میلے کے دوران ٹیسلا بوتھ کے سامنے میلے میں شریک ایک غیر ملکی تصویر کھنچوا رہے ہیں ۔ (شین ہوا/وئے پی چوان)

    تبادلے کا کھلا ماحول

    کھلا پن ، فوجیان کی ثقافت میں گہرائی تک رچا ہوا ہے۔ میری ٹائم سلک روڈ، جس نےسونگ (960-1279) اور یوان (1271-1368) شاہی دور کے دوران خوب فروغ پایا ، اس کے ذریعے قدیم چینی تاجروں کو غیر ملکی تاجروں کے ساتھ ریشم اور چینی مٹی کے برتنوں کا تبادلہ کرنے کا موقع ملا جس کے بدلے میں انہوں نے نایاب خزانے اور مسالے حاصل کیےتھے۔ آج بھی یہ صوبہ اپنی جغرافیائی خصوصیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی تجارت اور تبادلوں کو بڑھانے کے لیے اپنی کاروباری خدمات کو بہتر سے بہتر بنا رہا ہے۔

    میری ٹائم سلک روڈ سینٹرل لیگل ڈسٹرکٹ 2021میں قائم ہوا اس کا مرکزی دفتر شیامن میں ہے جب کہ اس کی دو اور شاخیں فوجیان اور چھوان جو میں بھی ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق اس ڈسٹرکٹ نے قانونی خدمات اور ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے 4,000 سے زائد اداروں کو متوجہ کیا ہے، ڈسٹرکٹ نے اب تک 160 سے زائد ممالک اور علاقوں کو مقدمات، ثالثی اور مصالحت جیسی خدمات فراہم کی ہیں۔

    میری ٹائم سلک روڈ بین الاقوامی قانونی و کاروباری انضمام کی خدمات کے مرکز کے سربراہ ٹیسائی روئی ، کہتے ہیں کہ فوجیان کے جنوب مشرقی ایشیا، وسطی ایشیا اور یورپ کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں۔ یہ ضلع بین الاقوامی قانونی مہارت کو یکجا کرتا ہے اور کاروباری اداروں کو مکمل خدمات فراہم کرتا ہے۔ ینگ کھہ لا فرم نے میری ٹائم سلک روڈ کے مرکزی قانونی ضلع میں ایک بین الاقوامی قانونی سروس سینٹر قائم کیا ہے جو 100 سے زائد ممالک میں غیر ملکی کاروبار، سرمایہ کاری اور دانشورانہ املاک کے تحفظ میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوئے نی کا کہنا ہے کہ ماضی میں کئی کمپنیز نے زبان کی رکاوٹوں اور غیر ملکی قانونی نظام سے ناواقفیت کی وجہ سے تجارتی مقدمات میں ناکامی کا سامنا کیا۔ سینٹر انہیں بین الاقوامی قانونی مشیروں سے جوڑ کر کمپنیز کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کا دفاع کریں اور نقصانات کو کم کریں۔

    20 جون 2025 ۔ ایک غیر ملکی سیاح چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر چھوان جو کے سیاحتی مقام ویسٹ اسٹریٹ پر ایک سفری گائیڈ کی تصاویر لے رہا ہے۔ (شنہوا/جیانگ کھہ ہونگ)

    20 جون 2025 ۔ ایک غیر ملکی سیاح چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر چھوان جو کے سیاحتی مقام ویسٹ اسٹریٹ پر ایک سفری گائیڈ کی تصاویر لے رہا ہے۔ (شنہوا/جیانگ کھہ ہونگ)

    تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ، فوجیان لوگوں کے درمیان تبادلے کو بھی فروغ دیتا ہے۔ چین کے سفر کے رجحان اور ملک کی تازہ ترین ویزا فری پالیسیز کے باعث، اس صوبے نے 2025 کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سیاحوں کے ایک ملین سے زیادہ سفر ریکارڈ کیے۔

    ویڈیوز

    زبان