• صفحہ اول>>کاروبار

    " چھئین ہائی سٹون" ماضی کا گواہ ، مستقبل کا امین

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-16

    16ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) شینزین، اختراعات و جدت کا ایک حیرت کدہ ہے اور اس شہر کے مشہور چھئین ہائی سٹون پارک میں نصب ، تقریباً 2.8 میٹرلمبا، 2.1 میٹر چوڑا، اور 0.65 میٹر موٹائی کا حامل ایک پتھر جس پر "Qianhai" کے الفاظ کندہ ہیں اس شہر کا ایک اہم تاریخی لینڈ مارک ہے۔ رواں سال شینزن کے اصلاحات اور کھلے پن کی 45 سال مکمل ہوتے ہیں اوریہ پتھر ، اس تمام سفر کا گواہ ہے۔

    پیپلز ڈیلی آن لائن کے ملکی اورغیر ملکی صحافیوں کے شینزن ریسرچ گروپ ٹور کے دوران ، پاکستانی صحافی سارا افضل نے جب اس جگہ کا دورہ کیا تو انہوں نے بھی اس بات کا تذکرہ کیا کہ " چھئین ہائی سٹون" صرف ایک پتھر نہیں ہےبلکہ اس تمام خطے کی بدلتی ہوئی تقدیر کے تمام شب و روز کا گواہ ہے۔

    دسمبر 2012 میں، جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اسی مقام سے اصلاحات و کھلے پن کے فروغ کی تاکید کی تھی اور پھر 2018 میں، وہ ایک مرتبہ پھر یہاں آئے اور یہاں سے ان تمام ترقیاتی کامیابیوں کا جائزہ لیا جن کے باعث ماضی کا بنجر ساحلی علاقہ ، اب بلند و بالا عمارتوں اور سرسبز و شاداب ماحول کا حامل ایک جدید شہر بن کے منظر پر ابھرا ہے۔ اصلاحات اور کھلنے پن کی 45 سال میں ،چھئین ہائی جو اداراہ جاتی جدت طرازی کے ذریعے اصلاحات اور کھلنے کی کوششوں کو مزید گہرا کرتے ہوئے ، طرح گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے لیے " ڈویلپمنٹ انجن " بن گیا ہے ۔

    " چھئین ہائی سٹون"نہ صرف ماضی کا امین ہے بلکہ نئے دور میں اصلاحات اور کھلنے پن کا ایک نیا باب رقم کرنے کے لیے شینزین کے اعتماد اور عزم کی علامت بھی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان