16ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) گرین ٹیکنالوجی اعلیٰ ترقیاتی معیار کو ایک نئی رفتار فراہم کر رہی ہے۔حال ہی میں،پیپلز ڈیلی آن لائن کے ملکی و غیر ملکی صحافیوں کے شینزن ریسرچ گروپ ٹور کے دوران ، پیپلز نیٹ ورک اردو سے منسلک غیر ملکی ماہر سارا افضل نے شینزین کے i2cool کمپنی کا دورہ کیا اور یہاں اس جدید ٹیکنالوجی کا بذات خود تجربہ کیا جس سے بجلی پر انحصار کیے بغیر ٹھنڈک فراہم کی جاسکتی ہے ۔
شینزن کی انفرادیت و دلکشی، ٹیکنالوجی اور فطرت کی ہم آہنگی میں ہے۔ گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاو گریٹر بے ایریا میں سبز تکنیکی جدت طرازی کے نمائندے کے طور پر، یہ انوویٹو کولڈ ٹیکنالوجی چین کی تکنیکی کامیابیوں اور توانائی کے تحفظ و اخراج میں کمی کے حوالے سے چین کی عملی کامیابیوں کی عکاس ہے ۔