• صفحہ اول>>ویڈیوز

    میرا سفرنامہ  : 14 ویں پانچ سالہ منصوبے  کے دوران ایلِس کے مشاہدات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-12

    12نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین نے چودہویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران غیر ملکیوں کے لیے ملک میں داخلے کی سہولیات کو بہتر بنایا ہے اور پہلے سے زیادہ نرم ویزا اینڈ ٹرانزٹ پالیسیز متعارف کروائی گئی ہیں۔ ویزا فری ٹرانزٹ کی مدت کو 240 گھنٹے تک بڑھایا گیا ہے اور اس کا اطلاق اب 24 صوبوں کی 60 بندرگاہوں تک ہوگیا ہے۔ چین نے مزید ممالک کے ساتھ باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے بھی کیے ہیں۔

    ایلیس، ایک نوجوان سیاح ، اپنے گھر والوں کے ساتھ چین کے سفر پر نکلی ہے۔

    بیجنگ پہنچنے کے بعد، انہوں نے شن یانگ کے لیے ہائی سپیڈ ٹرین میں سفر کیا ۔ چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، چین نے اپنے ہائی سپیڈ ریلوے نیٹ ورک میں 10,000 کلومیٹر سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔ آج، چین کی ہائی سپیڈ ریل لائنز کی کل لمبائی دیگر تمام ممالک کی ریل لائنز کی مشترکہ لمبائی کا دوگنا ہے۔

    شن یانگ میں، ایلیس نے متحرک نائٹ اکانومی کا مشاہدہ کیا۔ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران اس شہر میں نائٹ اکانومی کے 20 مراکز اور 58 بلاکس تشکیل دیئے گئے جب کہ نائٹ اکانومی کے 150 سے زیادہ مقامات کھولے گئے ، جہاں صارفین کو زیادہ متنوع، معیاری اور باسہولت خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

    جنوب کی جناب سفر کرتے ہوئے ایلیس سوجو، چھنگ دو اور گوانگ جو سے ہوتے ہوئے اپنے سفر کے آخری مرحلے میں صوبہ ہائی نان کے لیے سی 919 پر سوار ہوئی۔ سی 919 پہلا چینی ساختہ ٹرنک جیٹ لائنر ہے جو بین الاقوامی ہوا بازی کے معیار کے مطابق بنایا گیا ہے اور آزادانہ طور پر رجسٹرڈ حقوقِ املاکِ دانش کا حامل ہے۔2017 میں سی 919 کی پہلی پرواز کے بعد مئی 2023 میں اس نے کمرشل پروازوں کا آغاز کیا۔ 28 مئی 2025 تک، سی 919 نے 16 شہروں کے لیے کل 24 فضائی روٹس پر پرواز کرتے ہوئے 20 لاکھ سے زائد مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا۔

    ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ 18 دسمبر 2025 کو جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا آغاز کرے گی ، یہ چین کی اعلی معیار کے کھلے پن کو اپنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا اقدام ہے ۔ اس آغاز کے بعد، ہائی نان اور بین الاقوامی مارکیٹس کے مابین بلارکاوٹ تبادلے مزید آسان ہو جائیں گے۔

    ایلس کا سفرنامہ محض راستے کے مناظر کا ریکارڈ نہیں ہے؛ بلکہ یہ چین کی ترقی اور روزمرہ زندگی کی گرم جوشی کا گواہ بھی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان