• صفحہ اول>>کاروبار

    چین  میں  قومی سطح کی 17،600 "لٹل جائنٹ " فرمز ہیں۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-13
    چین  میں  قومی سطح کی 17،600

    13نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)12 نومبر کو چین کے شہر چھونگ چھنگ میں سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز ( SMEs) کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ چین نے اب تک قومی سطح کی 17,600 سے زیادہ "لٹل جائنٹ " انٹرپرائزز کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔"لٹل جائنٹ" انٹرپرائزز چھوٹے اور درمیانے درجے کے مینوفیکچرنگ سے وابستہ ،جدید ٹیکنالوجیز کے حامل ان ممتاز اداروں کی نمائندگی کرتی ہیں جو ایک خاص مارکیٹ میں مہارت رکھتے ہیں۔

    وزارت کے مطابق ، اگرچہ یہ ملک بھر میں مقررہ سائز سے اوپر کے تمام صنعتی SMEs کا صرف 3.5 فیصد ہیں، لیکن یہ اس شعبے کی کل آپریٹنگ آمدن کا 9.6 فیصد اور اس کے کل منافع کا 13.7 فیصد فراہم کرتی ہیں ۔

    وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لہ چھنگ کے مطابق ، چین کے SMEs کے اعلی ترقیاتی معیار میں مستحکم پیش رفت جاری ہے۔چین نے اب تک زیادہ سائنسی اور جدید نوعیت کی ، 600,000 سے زیادہ SMEs کو پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین ، جدت کے مرکزی محرک کے طور پر اداروں کے کردار کو مضبوط بنائے گا تاکہ وہ نئی صنعت کاری اور اختراعیت کو فروغ دے سکیں ، صنعتی چینز کو پھرپور تعاون مہیا کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کی حامل کمپنیز کی کی صلاحیت کو بڑھائے گا اور کاروباری ترقی کے لیے ایک مثبت اور سازگار ماحول کو فروغ دے گا۔

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے وہ ادارے جو جدید اور پیچیدہ ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے منفرد اور نئی مصنوعات تیار کرتے ہیں ان کی ترقی کو ایک اہم قومی حکمت عملی کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے اور اسے چین کی اقتصادی و سماجی ترقی کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کی تشکیل میں شامل کرنے کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کی سفارشات میں شامل کیا گیا ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان