26 نومبر کو چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات سمیت چھ محکموں نے مشترکہ طور پر "کھپت کو مزید فروغ دینے کے لیے عمل درآمد کا منصوبہ" جاری کیا۔ منصوبے میں کہا گیا کہ 2027 تک چین ٹریلین یوآن والی کھپت کےتین شعبے اورکھرب یوآن والی کھپت کےدس ہاٹ سپاٹ تشکیل دے گا۔ منصوبے کے مطابق 2027 تک، چین کے اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے ڈھانچے کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جائے گا، جس سے ٹریلین یوآن والی کھپت کے تین شعبے اور کھرب یوآن والی کھپت کےدس ہاٹ سپاٹ تشکیل پائیں گے ، اور ثقافتی خصوصیات سے مزین، عالمی شہرت یافتہ اعلیٰ معیار کی صارفین کی اشیاء کی ایک کھیپ تیار کی جائے گی۔ 2030 تک، رسد اور کھپت کے درمیان اچھے تعامل اور باہمی فروغ کا ایک اعلیٰ معیار کا ترقیاتی ڈھانچہ بنیادی طور پر تشکیل دیا جائے گا، اور اقتصادی ترقی میں کھپت کی شراکت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوگا۔



