27 تاریخ کی صبح چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی)نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کونسل کے ترجمان یانگ فین نے اعلان کیا کہ چوتھی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو 22 سے 26 جون 2026 تک بیجنگ میں منعقد ہوگی۔
اس ایکسپو کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اب تک 300 سے زائد کمپنیاں اس میں شرکت کی تصدیق کر چکی ہیں۔
پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا گیا کہ چائنا ایکسپو فورم فار انٹرنیشنل کوآپریشن اگلے سال 21 سے 23 جنوری تک صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں منعقد ہوگا۔
سی سی پی آئی ٹی کے ترجمان یانگ فین نے کہا کہ یہ فورم عالمی نمائشی صنعت میں تازہ ترین پیش رفت اور رجحانات، نمائشوں اور صنعتوں کے گہرے انضمام، ڈیجیٹل تبدیلی اور نمائشی صنعت کی پائیدار ترقی پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اہم فورم ہو گا۔



