• صفحہ اول>>کاروبار

    جنوری سے اکتوبر تک چین میں نامزد سائز سے بالاصنعتی اداروں  کے منافع میں 1.9 فیصد اضافہ،  قومی ادارہ شماریات

    (CRI)2025-11-27

    27 نومبر کو چین کے قومی ادارہ شماریات نے جنوری سے اکتوبر تک چین کے صنعتی اداروں کے منافع کے اعداد و شمار جاری کیے۔ اس عرصے کے دوران، مختلف علاقوں اور محکموں نےگھریلو اقتصادی گردش کو مضبوط بنانے اور مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں کی دوہری گردش کو فعال طور پر سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی، جس کی وجہ سے صنعتی اداروں کے منافع میں مستحکم اضافہ ہوا اور صنعتی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مسلسل فروغ ملا۔

    جنوری سے اکتوبر تک، نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں سال بہ سال 1.9 فیصد اضافہ ہوا، اور اگست سے لے کر مسلسل تین ماہ سے اضافے کا رجحان جاری ہے۔ نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدنی میں سال بہ سال 1.8 فیصد اضافہ ہوا، اور آپریٹنگ آمدنی میں مسلسل اضافے نے صنعتی اداروں کے منافع کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کیے ہیں۔جنوری سے اکتوبر تک نامزد سائز سے بالا سازوسامان کی تیاری کی صنعت کے منافع میں سال بہ سال 7.8 فیصد اضافہ ہوا۔ نامزد سائز سے بالا ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے منافع میں سال بہ سال 8.0 فیصد اضافہ ہوا۔

    ویڈیوز

    زبان