
27نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) خدمات کے لیے کمرشل ٹرائلز کا آغاز کرے گا تاکہ کمرشل ایرو سپیس اور کم بلندی کی معیشت جیسی ابھرتی ہوئے صنعتوں کو ترقیاتی معاونت فراہم کی جاسکے۔
سیٹلائٹ انٹرنیٹ آف تھنگز سروسز ، ایک قسم کی کم رفتار ڈیٹا سروسز ہیں جو سیٹلائٹ مواصلات کی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیٹا جمع کرنے کے ٹرمینلز، پہننے کے قابل آلات اور ہینڈ ہیلڈ ٹرمینلز جیسے آلات کے ساتھ ساتھ گاڑیوں، بحری جہازوں اور طیاروں کے لیے وسیع علاقے میں آئی او ٹی کنکشن فراہم کرتی ہیں۔ سیٹلائٹ انٹرنیٹ آف تھنگز سروسز کے کمرشل ٹرائلز کا بنیادی مرکز صنعتی صارفین ہیں ۔ان میں ٹرانسپورٹ، توانائی، زراعت، اور ہنگامی رد عمل جیسے شعبے شامل ہیں ، جو ان خدمات کو ڈیٹا جمع کرنے اور اسے منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
چین کمرشل ٹرائلز کے ذریعے، مارکیٹ کے عناصر کو متحرک کرنے، صنعتی خدمات کی صلاحیتوں کو بڑھانے، حفاظتی نگرانی کا نظام تشکیل دینے نیز نقل پذیری اور قابل توسیع تجربات اور ماڈلز تشکیل دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔



