• صفحہ اول>>کاروبار

    دنیا میں  ریشم کے کیڑوں  کے کوکون کا  تقریباً 75 فیصد حصہ  چین پیدا کرتا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-03

    3دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چیان کے مطابق ، چین ریشم کے کیڑوں کے کوکون کی کل عالمی پیداوار کا تقریباً 75 فیصد پیدا کرتا ہے ، جبکہ اس کی خام ریشم کی برآمدات کل عالمی برآمدات کے 60 فی صد سے زیادہ ہیں۔ وزارت نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں ریشم کی صنعت کو ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں منتقل کرنے کے اقدام کو فروغ دینے، علاقائی ترتیب کو بہتر بنانے، مجموعی ترقی کے معیار کو بہتر بنانے اور نئے بین الاقوامی مسابقتی فوائد کو ترقی دینے کے اقدامات کیے جانے پر زور دیا گیا ہے۔

    چودھویں پانچ سالہ منصوبے(2021-2025) کے دوران، اس صنعت نے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ریشم کے کیڑوں کے کوکون کی اوسط سالانہ پیداوار تقریباً 744,000 ٹن تک پہنچ گئی، جو 13ویں پانچ سالہ منصوبے (2016-2020) کی مدت کے اواخر سے 11 فیصد زیادہ ہے۔

    ان کاکہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی جدت نے اس شعبے میں ترقی کو فروغ دیا ہے، نئے پیٹنٹس کی تعداد پچھلے دور کے مقابلے میں 45.2 فیصد بڑھ گئی ہے۔چین کی ریشم کی برآمدات 2024 میں 1.44 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو 13ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے آخر سے 30 فیصد سے زیادہ ہیں اور اب یہ تقریباً 120 ممالک اور علاقوں تک پہنچ گئی ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان