3دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)سی جو کا سیاہی کا پتھر چین کی تاریخ میں بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ ہزاروں سالوں سے یہ پتھر قدیم سی جو ، جو آج کے دور میں صوبہ گوئے جو کی ٹسین گونگ کاؤنٹی میں واقع ہے، اس کی نایاب، گہری نیلی چٹان سے حاصل کیا جاتا ہے اور یہ چین کی علمی ورثے کی شاعرانہ روح کی عکاسی کرتا ہے۔ برش، کاغذ اور سیاہی کی چھوٹی چھڑی کے ساتھ، اس پتھر کو کلاسیکی چینی ادبی ثقافت میں "مطالعے کے چار خزانوں" میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور یہ چینی خطاطی اور مصوری میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔



