4دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)کیا ایسی کوئی چیز ہے جسے آپ دیکھ نہیں سکتے یا چھو نہیں سکتے، پھر بھی اس میں وقت اور جگہ کے درمیان وسائل مختص کرنے کی شاندار صلاحیت ہے ،ایسی چیز جو ہماری روزمرہ زندگی اور ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے؟
پیپلز ڈیلی کی ویڈیو سیریز " اعلی ترقیاتی معیار کی کہانیاں" میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کے اقتصادی کمیٹی کے نائب ڈائریکٹر یِن یانلِن نے اس سوال کا جواب دیا۔
یِن یانلِن کہتے ہیں کہ اس سوال کا جواب ہے " مالیات" ۔ مالیات نہ صرف لوگوں کی زندگیوں کے لیے ایک مؤثر اور باسہولت سیفٹی نیٹ فراہم کرتی ہے، بلکہ یہ قومی معیشت کی شہ رگ بھی ہے اور کسی ملک کی بنیادی مسابقت کا ایک اہم حصہ ہے۔
15ویں پانچ سالہ منصوبے میں قومی اقتصادی و معاشرتی ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات میں، تیزی سے کام کرنے ہوئے چین کی مالی طاقت کو بڑھانے کا سٹریٹیجک ہدف پیش کیا گیا ہے۔ اس میں یہ بھی زور دیا گیا کہ ملک کو سائنس و ٹیکنالوجی فنانس ، سبز فنانس ، پینشن فنانس، ڈیجیٹل فنانس اور جامع مالیات کو ترقی دینے کی کوششوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔
یِن یانلِن کا کہنا ہے کہ 2023 کی سینٹرل فنانشل ورک کانفرنس میں پہلی مرتبہ مالی خدمات کو پانچ شعبوں میں فروغ دینے کو پہلی مرتبہ پیش کیا گیا تھا۔ تب سے سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس تک ،پانچ شعبوں میں مالی خدمات اب چینی خصوصیات کے ساتھ مالیات کے لیے ایک نئی راہ متعین کر رہی ہیں۔



