• صفحہ اول>>ویڈیوز

    شہاب ثاقب اورچائے کے باغات کی کہانی: بائی شا چائے کا نیا عالمی روپ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-04

    4دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)21 نومبر کو پیپلز ڈیلی آن لائن کے صحافیوں کی ایک ٹیم نے صوبہ ہائی نان کی بائی شا لی خود اختیار کاؤنٹی کا دورہ کیا اور سات لاکھ سال قبل بننے والے شہابِ ثاقب کے گڑھے کے اطراف آباد چائے کے دو باغات وو لی لو اور بائی شا کا دورہ کیا۔ پیپلز ڈیلی آن لائن کے غیر ملکی ماہرین نے چائے کی پتیاں چننے ، انہیں بھون کر خشک کرنے اور اس چائے کو چکھنے کا عملی تجربہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی جانا کہ اس شہابِ ثاقب کے اثرات کی حامل اس زرخیز مٹی میں پروان چڑھنے والی چائے کی خوشبو کا راز کیا ہے؟اور ساتھ ہی بائی شا چائے کی صنعت کے"ایکو + غیر مادی ورثے + سائنس و ٹیکنالوجی " کے امتزاج پر مشتمل لینڈ سکیپ کو بھی دیکھا۔

    چائے کے باغ سے چنی ہوئی تازہ پتیوں کو ہاتھ میں پکڑے ہوئے پاکستانی صحافی سارا افضل نے بےحد خوشگوار انداز میں کہا کہ ان کے ہاتھوں میں یہ چائے کی یہ مہکتی پتیاں بہت تازہ اور نرم محسوس ہو رہی ہیں، اور اسی لیے یہ بات باعث حیرت نہیں ہے کہ اسے یورپی یونین کا آرگینک سرٹیفکیٹ ملا ہے! بعد ازاں، عملے کی رہنمائی میں اس ٹیم نے مخصوص گرم کڑاہی میں پتیوں کو بھوننے کا تجربہ کیا۔تازہ پتیوں کو ایک مخصوص انداز میں الٹا پلٹا گیا تو تازہ اور منفرد سی مہک فضا میں پھیل گئی۔ چائے کا یہ باغ اس مقام سے صرف 2.5 کلومیٹر دور ہے، جہاں سات لاکھ سال پہلے شہابِ ثاقب گرا تھا اور اس مقام سے معدنیات سے بھرپور مٹی کی بدولت ایسی اعلیٰ پائے کی چائے پیدا ہوتی ہے کہ جس کو چین، جاپان اور کینیڈا کے علاوہ یورپی یونین سے بھی آرگینک سرٹیفیکیشن حاصل ہے۔

    انگلیوں پر بسی چائے کی مہک اور زبان پر رچ جانے والی مٹھاس "ستاروں سے آیا ذائقہ"محسوس ہوتی ہے-یہ احساس ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ"شہابِ ثاقب کی مٹی بہترین چائے پیدا کرتی ہے"۔ اس وقت، بائی شا کاؤنٹی میں چائے کے باغات کا مجموعی رقبہ 14,100 مُو تک پہنچ چکا ہے، جن میں 3,564 مُو آرگینک باغات پر مشتمل ہیں۔ سالانہ صنعتی پیداوار 128 ملین یوان سے زائد ہے ، جو 5,000 سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ چائے کی صنعت نہ صرف مقامی دیہی ترقی کا اہم ستون بن چکی ہے بلکہ لی قومیت کی اس سرزمین کی ماحولیاتی خوبصورتی اور صنعتی ترقی کا ایک نیا منظرنامہ بھی دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان