چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے 5 دسمبر کو جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چائنا بلک کموڈٹی پرائس انڈیکس نومبر میں 114.1 پوائنٹس رہا، جو ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد اور سال بہ سال 1.6 فیصد زیادہ ہے اور اس انڈیکس میں لگاتار سات ماہ سے اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے زیر نگرانی 50 اقسام کی اہم اشیاء میں سے 25 اشیاء کی قیمتوں میں نومبر میں ماہ بہ ماہ اضافہ دیکھا گیا۔ اجناس کی منڈی کی خوشحالی میں مسلسل اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی معیشت کی اصل محرک قوت اور لچک مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور یہ چین کے سالانہ اقتصادی ترقی کے ہدف کی تکمیل کے لئے مضبوط معاونت فراہم کرتی ہے۔چائنا کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق، رواں سال کےپہلے دس مہینوں میں چین کا زرعی مصنوعات کی برآمدات کا حجم تقریباً 600 ارب یوآن تک جا پہنچا ہے۔برآمدات کی اقسام کی تعداد 838 تک پہنچ گئی اور 223 ممالک اور خطوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جو چین کی بیرونی تجارت کے استحکام کے لیے ایک اہم پہلو بن چکا ہے۔



