
5دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبےجہ جیانگ کے "ورلڈ سپر مارکیٹ" کہلائے جانے والے شہر یی وو نے رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں 701.19 بلین یوان (تقریباً 99.1 بلین امریکی ڈالر) کی ریکارڈ درآمدات و برآمدات کیں اور پہلی بار 700 بلین یوان کی حد کو عبور کیا ہے۔
جنوری سے اکتوبر تک، یی وو نے دنیا کے 230 ممالک اور علاقوں کے ساتھ تجارت کی۔ ان میں سے 164 میں شرحِ نمو " ڈبل ڈجٹ " سے متجاوز ہوئی ، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 32 کا اضافہ ہے۔ خاص طور پر، آسیان مارکیٹس کے لیے برآمدات میں سال بہ سال 51 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اس دوران یی وو کسٹمز نے 130,000 چین-آسیان سرٹیفکیٹ آف اوریجن جاری کیے، جن کی کل مالیت 2.87 بلین امریکی ڈالر ہے، جو سال بہ سال 26.52 فیصد اور 26.15 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے، جس سے کاروباری اداروں کو درآمدی ممالک میں تقریباً 1 بلین یوان کی ڈیوٹی بچانے میں مدد ملی۔
اعداد و شمار کے مطابق ، یی وو نے پہلے 10 ماہ میں 5,096 قسم کی اشیاء برآمد کیں، جو کہ سال بہ سال 11.2 فیصد کا اضافہ ہے جب کہ ثقافتی اشیاء کی برآمدات 58.18 ارب یوان تک پہنچ گئیں، جو کہ سال بہ سال 19.5 فیصد کا اضافہ ہے۔



