• صفحہ اول>>ویڈیوز

    سپیشل کسٹمز آپریشنز کی شروعات ، سانیا ڈیوٹی فری خریداری میں اضافہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-05

    5دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)جیسے جیسے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں سپیشل کسٹمز آپریشنز کے آغاز کے دن قریب آرہے ہیں ، ویسے ویسے سانیا ہائی تھانگ بے میں واقع cdf سانیا انٹرنیشنل ڈیوٹی فری سٹی میں گاہکوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ سائن بورڈز سے لے کر بین الاقوامی ادائیگیوں کے طریقہ کار سمیت مختلف خدمات بہتر ہوتی جارہی ہیں اور ڈیوٹی فری تجارت پر مبنی قومی سطح کا یہ 4 اے گریڈ سیاحتی مقام ،چین کے اعلیٰ سطحی کھلے پن کی ایک نمایاں علامت بنتا جارہا ہے۔

    یکم نومبر سے نافذ ہونے والی نئی آؤٹ لیٹ ڈیوٹی فری پالیسی کے تحت ڈیوٹی فری مصنوعات کی اقسام 45 سے بڑھا کر 47 کردی گئی ہیں، جن میں ڈرونز، ڈیجیٹل فوٹوگرافی آلات سمیت ٹیکنالوجی سے متعلقہ متعدد مصنوعات کو شامل کیا گیا ہے۔ پہلی بار ہائی نان جزیرے سے باہر جانے والے غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے مسافروں کو بھی اس پالیسی دائرے میں شامل کیا گیا ہے۔ چائنا ڈیوٹی فری گروپ سانیا سٹی ڈیوٹی فری سٹور کمپنی کے نائب جنرل مینیجر فونگ چونگ ہان نے بتایا کہ نئی پالیسی کے پہلے ماہ میں غیر ملکی صارفین کی سٹور آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور بین الاقوامی کھپت کا رجحان زیادہ مضبوط ہوا ہے۔

    ڈیوٹی فری سٹی میں خریداری کا تجربہ بھی مسلسل بہتر ہورہا ہے۔ اس وقت "آن لائن + آف لائن"کا مربوط ماڈل تشکیل پا چکا ہے، جس کے ذریعے مسافر ہائی نان سے واپسی کے لیے اپنے بک کیے گئے ہوائی، بحری یا ریل ٹکٹ کی معلومات فراہم کرکے ڈیوٹی فری مصنوعات خرید سکتے ہیں؛ جبکہ ترسیل کے طریقوں میں ہوائی اڈے یا بندرگاہ پر خود وصول کرنے، ڈاک کے ذریعے ترسیل، یا دوبارہ جزیرے پر واپس آکر وصول کرنے جیسے متعدد انتخاب شامل ہیں۔ سمارٹ لاجسٹکس سسٹم کی بدولت مصنوعات تیزی سے پہنچائی جاتی ہیں، جس سے خریداری کی سہولت میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے۔

    مستقبل میں ہائی نان سپیشل کسٹمز آپریشنز کے بعد “زیرو ٹیرف” جیسی بنیادی پالیسیز کم لاگت اور زیادہ سہولت والے تجارتی ماحول کی تشکیل میں مدد کریں گی، جو مزید بین الاقوامی برینڈز کو ہائی نان میں علاقائی ہیڈ کوارٹرز اور لاجسٹکس مراکز قائم کرنے کی جاب مائل کرے گا اور اس طرح ڈیوٹی فری سٹی میں مصنوعات کی اقسام اور سپلائی مزید متنوع ہوگی۔ ساتھ ہی ڈیوٹی فری سٹی میں ہائی نان کی مخصوص مقامی مصنوعات کے لیے خصوصی زون قائم کیا گیا ہے، جن میں چینی مٹی کے برتن، چائے، مقامی کافی جیسے قومی برینڈز ، غیر ملکی صارفین میں بے حد مقبول ہیں۔ کثیر لسانی خدمات پر مشتمل ٹیمز اور ادائیگی کے متعدد طریقوں کی بدولت سرحد پار کھپت کے تجربے میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔کھپت میں تیزی اور سپیشل کسٹمز آپریشنز پالیسی کے دوہرے اثرات کے باعث ڈیوٹی فری سٹی تیزی سے مصنوعات کی فروخت سے فروخت کے تجربات کی طرف منتقل ہورہا ہے اور چین کے نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے کھلے پن کی قوت فراہم کررہا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان