27جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)23 جنوری کو شنگھائی میں ، میشلن گروپ نے اپنی پہلی گلوبل"فیوچر فیکٹری " کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے میں کل سرمایہ کاری 3 ارب یوان (تقریباً 425 ملین امریکی ڈالر) ہے۔ یہ نیا پلانٹ جدید، فلیکس ایبل پیداوار کے نظام سے لیس ہے جو چین کی نیو انرجی وہیکلز کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔
"گلوبل ٹائر جائنٹ"، میشلن نے 1980کی دہائی میں چینی مارکیٹ میں قدم رکھا اور اس کے بعد سے اس نے ملک کے آٹو موٹو سیکٹر کی تیز رفتار ترقی اور نئی توانائی کی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کو دیکھا ہے۔ آج، چین کی اعلیٰ درجے کی نیو انرجی وہیکل ٹائر مارکیٹ میں میشلن کے حصص30 فیصد سے زیادہ ہیں۔
میشلن کی جدید مشینری سے لیس، "فیوچر فیکٹری" ہر 36 سیکنڈ میں ایک ٹائر تیار کر سکتی ہے اور 100 ٹائر تک کے چھوٹے آرڈرز بھی لیتی ہے۔ اس کی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد نیو انرجی وہیکلز کے لیے مختص کیا جائے گا، جبکہ آرڈر سے ترسیل تک کا دورانیہ 10 دن سے کم کر کے 5 دن کر دیا گیا ہے۔ توسیع کے نتیجے میں پلانٹ کی سالانہ صلاحیت میں 1 ملین ٹائر کا اضافہ ہوگا، جس سے کل پیداوار 8.5 ملین سے بڑھ کر 9.5 ملین ٹائر سالانہ ہو جائے گی۔اس سہولت کا مقصد اعلیٰ پیداواری صلاحیتوں کو پائیداری کے بنیادی عزم کے ساتھ یکجا کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق، مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے پیداوار کے انتظام کو بہتر بنایا گیا ہے ، مکمل طور پر قابل تجدید توانائی پر کام کیا جا رہا ہے اور پیداواری عمل میں سبز طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں میشلن گریٹر چائنا اور منگولیا کے صدر اور سی ای او میتھیو یی کا کہنا تھا کہ یہ فیکٹری ، میشلن کے چین کے ساتھ طویل مدتی عزم میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے،ایک ایسا اقدام جو اعلیٰ معیار کی ترقی اور سبز تبدیلی کی حمایت کرتا ہے ۔



