• صفحہ اول>>کاروبار

    سنکیانگ سے چین کی پہلی" ایکسپریس کاٹن فریٹ ٹرین" کا آغاز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-27

    27جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)26 جنوری کو شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے آکسو ریلوے سٹیشن سے ایک مال گاڑی 1,395 ٹن کپاس لے کر مشرقی چین کے صوبے شاندونگ کے شہر بن جو کی جانب روانہ ہوئی ۔

    مال برادرریل گاڑی کے اس سفر سے ،سنکیانگ کی کپاس کی صنعت کی ترقی کے لیے نئی لاجسٹک معاونت فراہم کرنے والی ، چین کی پہلی ایکسپریس کاٹن فریٹ ٹرین سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے ۔

    چائنا ریلوے ارومچی گروپ کمپنی، لمیٹڈ کے مطابق، 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اس مال گاڑی کی ہر بوگی بہترین معیار کی حامل ہے اور سفر کے دوران کپاس کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے گودام کی ضرورت کےمطابق لوڈنگ پلان پر عمل کیا گیا ہے ۔یہ نئی ایکسپریس سروس، کپاس کے بیوپاریوں کے لیےترسیل کو زیادہ آسان بناتی ہے اور ڈاون سٹریم ٹیکسٹائل انٹرپرائزز کو پیداوار میں "فلیکس ایبل ایڈجسٹمنٹ" کی سہولت دیتی ہے ۔

    چائنانیشنل کاٹن ایکسچینج کے جنرل منیجر یانگ باوفو کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسی ریل گاڑیوں کی تعداد بڑھانا نیز روٹس کو صوبہ حہ نان کے شہر جینگ جو اور شنگھائی تک توسیع دینا شامل ہے، جس سے صنعتی چینز کے لیے لاجسٹک لاگت مزید کم ہوگی۔

    ویڈیوز

    زبان