• صفحہ اول>>کاروبار

    2025 میں شی زانگ کی غیر ملکی تجارت میں نجی اداروں کے ذریعے نمایاں پیش رفت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-27
    2025 میں شی زانگ کی غیر ملکی تجارت میں نجی اداروں کے ذریعے نمایاں پیش رفت

    27جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)لہاسا کسٹمز کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں پیش کردہ اعدادو شمار کے مطابق،2025 میں جنوب مغربی چین کے شی زانگ خود اختیارعلاقے میں نجی اداروں کی درآمدات و برآمدات کی مالیت 7.268 بلین یوان (1.04 بلین امریکی ڈالر) تھی ، جو کہ علاقے کی کل غیر ملکی تجارت کا 85.7 فیصد ہے۔یہ اعداد و شمار غیر ملکی تجارتی منظر نامے میں شی زانگ کے نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی قوت کو اجاگر کرتے ہیں۔

    لہاسا کسٹمز کے اہلکار ڈائن زن کے مطابق، 2025 میں شی زانگ کی تجارتی اشیا کی کل درآمد ی و برآمد ی مالیت 8.479 بلین یوان تک پہنچ گئی، جو کہ علاقے کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) میں طے شدہ 6 بلین یوان کے ہدف سے زائد تھی۔شی زانگ کی غیر ملکی تجارت کا معیار اور ڈھانچہ مسلسل بہتر ہوتا رہا اور کئی خصوصی مقامی مصنوعات کی برآمدات میں مضبوط اضافہ دیکھا گیا۔ خالص اون کے دھاگے، مشروب اور تبتی اگر بتی کی برآمدات میں سال بہ سال بالترتیب 80 گنا، 17 گنا اور دوگنا اضافہ ہوا۔ نِنگچی سےبڑا گوشت اور شان نان مشروب کی برآمدات کا آغاز اور نگاری پریفیکچر کےقدرتی چشموں کے پینے کے پانی کا جنوبی ایشیا کی مارکیٹ میں داخلہ اہم سنگ میل ہیں۔

    شی زانگ کا خطہ، کھلے پن کے سفر کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اور نقل و حمل کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کی بدولت 2025 میں شی زانگ نے کامیابی کے ساتھ ، 155 ممالک اور علاقوں کے ساتھ تجارتی روابط قائم کیے۔ شی زانگ کا پہلا بین الاقوامی ایئر کارگو ٹرمینل ، اپریل 2025 میں فعال ہوا اور اس کے ذریعے سال بھر میں 440 ملین یوان مالیت کی تجارتی اشیا کی نقل و حمل ہوئی۔ اس دوران، روڈ-ریل انٹرماڈل کی طرز پر کام چلنے والی جنوبی ایشیا کی مال بردار ٹرین سروس کے ذریعے چین میں تیار کردہ نئی توانائی کی گاڑیوں کوصرف 10 دن میں پروڈکشن پوائنٹس سے نیپال تک پہنچانے کا ہدف بھی کامیابی سے حاصل کیا گیا۔

    ویڈیوز

    زبان