30جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)ہزاروں سالوں سے، مشرقی چین کے صوبے جیانگشی کا شہر جنگدہ جین "چینی مٹی کا دارالحکومت" رہا ہے۔ دنیا بھر میں مشہور چینی مٹی کے ان ظروف کی خصوصیات یہ ہیں کہ یہ یاقوت کی طرح سفید، آئینے کی طرح چمکدار، کاغذ کی طرح باریک، اور گھنٹی کی طرح گونجدار ہیں ۔ ان کی یہ خصوصیات کئی نسلوں کو مسحور کرتی آ رہی ہیں۔ وقت کی قید سے آزاد نیلے اور سفید شاہکاروں سے لے کر مخصوص رنگوں سے بنے نفیس گلابوں تک ، ہر ٹکڑا مٹی، مہارت اور آگ کے 72 محتاط مراحل سے گزرتا ہے۔ یہ صرف آرائشی اشیا یا فن نہیں ، بلکہ جنگدہ جین کی چینی مٹی ،زمین اور آگ کے ملاپ سے ایک ایسا پل بناتی ہے جو قدیم چینی ذہانت کو عالمی تہذیب سے جوڑتا ہے۔



