15فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں چینی قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کے آغاز سے تہوار کے جوش وخروش میں اضافہ ہو جاتا ہے، کیونکہ آنے والے جشنِ بہار یعنی چینی سالِ نو کے لیے تیاریوں میں تیزی آجاتی ہے۔
جشنِ بہار کاونٹ ڈاون ، عام طور پر چینی قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کی 23 تاریخ سے شروع ہوجاتا ہے، چینی لوگ تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں اور ملک میں جشن کی روایتی رسومات کا رنگ تیز ہونے لگتا ہے۔
پیپلز ڈیلی آن لائن پوسٹر ز کے ذریعے آپ کو جشنِ بہار کی روایتی رسومات سے متعارف کروائے گا۔
بارہویں مہینے کی 28تاریخ ، تراشے گئے کاغذی نمونے اور اشعار چسپاں کرنا

چینی قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کی 28 تاریخ کو لوگ اپنے گھروں کو خوشیوں کسے منسوب آرائشی اشیا سے سجاتے ہیں، جن میں کھڑکیوں پر چسپاں کرنے کے لیے تراشے گئے کاغذ کے مخصوص نمونے، جشنِ بہار کے اشعار، نئے سال کی تصاویر، دیوتاوں کی تصاویر اور مخصوص چینی لالٹینیں شامل ہیں۔
جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں: مرغ ذبح کرنا
جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں: گوشت کے لیے جانور ذبح کرنا
جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں: توفو کی تیاری
جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں،گھروں کی صفائی



