• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں: اپنوں سے میل ملاقات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-17

    17فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں چینی قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کے آغاز سے تہوار کے جوش وخروش میں اضافہ ہو جاتا ہے، کیونکہ آنے والے جشنِ بہار یعنی چینی سالِ نو کے لیے تیاریوں میں تیزی آجاتی ہے۔

    جشنِ بہار کاونٹ ڈاون ، عام طور پر چینی قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کی 23 تاریخ سے شروع ہوجاتا ہے، چینی لوگ تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں اور ملک میں جشن کی روایتی رسومات کا رنگ تیز ہونے لگتا ہے۔

    پیپلز ڈیلی آن لائن پوسٹر ز کے ذریعے آپ کو جشنِ بہار کی روایتی رسومات سے متعارف کروائے گا۔

    چینی قمری کیلنڈر کے نئے سال کے پہلے دو دن ، اپنوں سے میل ملاقات

    چینی قمری کیلنڈر کے نئے سال کے پہلے دو دن ، اپنوں سے میل ملاقات اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔یہ ملاقاتیں عموماً اپنے خاندان سے شروع ہوتی ہیں۔ پہلے دن کی صبح نوجوان، بزرگوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں، ان کی صحت، لمبی عمر اور خواہشات کی تکمیل کی دعا کرتی ہیں۔جس کے جواب میں بزرگ، نوجوان نسل کو پہلے سے تیار کردہ "خوش قسمتی" کہلائی جانے والی نقد رقم کا تحفہ دیتے ہیں ۔ بزرگ رشتہ داروں کے گھر جانے کے بعد، لوگ نئے سال کی مبارکباد دینے کے لیے اپنے پڑوسیوں کے کی طرف جاتے ہیں۔

    دوسرے دن، لوگ تحائف لے کر اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے جاتے ہیں ۔ شادی شدہ لڑکیاں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ اپنے والدین سے ملنے آتی ہیں اور قیمتی تحائف لاتی ہیں۔ ان خواتین کے والدین اپنے دامادوں کے لیے شاندار کھانے کا اہتمام کرتے ہیں اور انہیں یاد دہانی کرواتے ہیں کہ وہ ان کی لاڈلی بیٹی کا بہت دھیان رکھیں۔

    جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں: تراشے گئے کاغذی نمونے اور اشعار چسپاں کرنا

    جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں: سٹیم بن بنانا

    جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں: مرغ ذبح کرنا

    جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں: گوشت کے لیے جانور ذبح کرنا

    جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں: توفو کی تیاری

    جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں،گھروں کی صفائی

    ویڈیوز

    زبان