27 فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)شمال مغربی چین کے صوبے شائنشی کی کاونٹی فوپھنگ کے گاوں شوانگ یانگ کےکسان شیانگ بن، علی الصبح ہی اپنی بکریوں کے شیڈ میں موجود تھے اور بہت توجہ سے اپنی ان بکریوں کے کھانے پینے کی نگرانی کر رہے تھے جو جلد ہی بچے دینے والی تھیں ۔چونکہ موسم بہت سرد ہے لہذا شیانگ جانتے ہیں کہ جونہی ننھے میمنوں کی پیدائش ہوگی انہیں ایک نرسری میں منتقل کیا جائے گا۔ اس بارے میں سوچتے ہوئے ساتھ ہی ساتھ وہ اپنی گلے کی 300 سے زائد دودھ دینے والی بکریوں کو چارہ بھی ڈالتے جاتے ہیں ۔
فوپھنگ کاونٹی میں یہ کسی ایک کسان کی کہانی نہیں ہے بلکہ ایسے مناظر تو اب یہاں کا معمول بن چکے ہی کیونکہ اب یہاں بہترین دودھ دینے والی بکریوں کی ایک مکمل صنعت تشکیل پا چکی ہے۔ تقریباً 25,000 گھروں سے تعلق رکھنے والے 120,000 سے زائد افراد کی روزی روٹی بکریوں کی افزائش و پرورش سے منسلک ہے اور وہ بکریوں کی پرورش اور اعلیٰ معیار کے دودھ کی پیداوار کے لیے کاؤنٹی کے موافق حالات سے مکمل استفادہ کر رہے ہیں۔

شمال مغربی چین کے صوبے شائنشی کی کاونٹی فوپھنگ کے گاوں شوانگ یانگ میں شِیانگ بِن کے فارم میں بکریاں چارہ چر رہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی جی چیانگ)
شیانگ کے والدین نے چند بکریاں پال رکھی تھیں، لیکن ان کی آمدنی بے حدمحدود تھی۔ تیرہ سال قبل، یونیورسٹی میں جانوروں کی پرورش اور ویٹرنری میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد، شِیانگ نے ایک غیر روایتی راستے کا انتخاب کیا اور اپنے آبائی گاؤں واپس جاکر اپنے خاندان کے چھوٹے پیمانے کے بکری فارم کو مقامی وسائل کی خصوصیات اور اپنی فنی مہارت کے ساتھ ملا کر اس میں توسیع کا فیصلہ کیا۔

شمال مغربی چین کے صوبے شائنشی کی کاونٹی فوپھنگ کے گاوں شوانگ یانگ میں شِیانگ بِن ، اپنے فارم پر کام کر رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی جی چیانگ)
شِیانگ بِن نے جدید آلات متعارف کروائے اور 2022 تک اپنی بکریوں کی تعداد 500 تک پہنچا دی۔
ان کا کہنا ہے کہ بکری کے دودھ کی قیمتیں بہت اچھی ہیں اور مارکیٹ مستحکم ہے۔ 2025 میں پچھلے سال کی نسبت ہر بکری سے تقریباً 1,000 یوان (تقریباً $146) زیادہ آمدن ہوئی۔دودھ،کھل اور بکریوں کے بچوں سے حاصل ہونے والی آمدن سے شیانگ مالی طور پر اتنا مستحکم ہوگیا کہ اس نے کاؤنٹی کے صدر مقام میں ایک گھر خریدا اور ایک گاڑی بھی خرید لی۔
لیکن فُپِنگ میں شیأنگ جیسے تربیت یافتہ بکریاں پالنے والے ابھی بھی نسبتاً کم ہیں۔اس صنعت پر غالب چھوٹے پیمانے کے گلہ بانوں کو کامیاب بنانے کے لیے، کاؤنٹی نے ایک مضبوط معاون نظام تیار کیا ہے جس کا مرکز ،لیوجی ٹاؤن شپ میں ڈیری گوٹس سروس سینٹر ہے، جو ادھر ادھر منتشر زرعی گھرانوں اور ان کی ضروری خدمات کے درمیان پل کا کام کرتا ہے، جس میں افزائش نسل، تکنیکی تربیت، بیماریوں کی روک تھام اور خوراک کی فراہمی شامل ہے۔
سروس سینٹر کے جنرل منیجر یانگ ڈوچیانگ کے مطابق، موسمیاتی اعتبار سے بچوں کی پیدائش کا یہ وقت ، بیماریوں کی زیادہ شرح کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جو سال کے سب سے مصروف اوقات میں سے ایک ہے۔سینٹر کے آٹھ ویٹرنری ڈاکٹر روزانہ 20 سے زیادہ فارمز کے دورے کرتے ہیں۔
سینٹر کی طرف سے تیار کردہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے، کسان موبائل ڈیوائسز کے ذریعے خوراک اور ادویہ آرڈر کر سکتے ہیں، جبکہ دور دراز کی مشاورت انہیں یانگ لنگ میں نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کے ماہرین سےمنسلک کرتی ہے۔ ویٹرنری ٹیمیز بھی بلامعاوضہ خدمات فراہم کرتی ہیں۔

شمال مغربی چین کے صوبے شائنشی کی کاونٹی فوپھنگ کی لیو جی ٹاون شپ میں دودھ دینے والی بکریوں کی سروس سینٹر میں بکریوں کا فارم ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی جی چیانگ)
لیوجی ٹاؤن شپ کے گاوں شی ٹساو کے ایک مقامی باشندے جانگ رنچنگ کا کہناہے کہ پہلے ،بکریاں پالنا پہلے ایک مشکل کام تھا، لیکن سروس سینٹر نے کسانوں کو زیادہ اعتماد دیا ہے۔اب تکنیکی مدد، خوراک کی فراہمی نیز بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کی خدمات کے ساتھ، دودھ کی پیداوار بڑھ رہی ہے اور معیار میں بھی بہتری آ رہی ہے۔
جدید ڈیری پروسیسنگ کمپنیز، کاؤنٹی کی اس ترقی پذیر صنعت میں ایک بے حد اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
شائنشی حونگ شنگ مئے لنگ ڈیری کمپنی لمیٹڈ کی سمارٹ پروڈکشن ورکشاپ میں، دودھ دوہنے کے خودکار نظام متحرک رہتے ہیں، بکریوں کی صحت کا ڈیٹا رئیل ٹائم میں دکھایا جاتا ہے اور تیار شدہ پاؤڈرڈ دودھ ملک بھر میں ترسیل کے لیے مؤثر طریقے سے پیک کیا جاتا ہے۔

شمال مغربی چین کے صوبے شائنشی کی لیو جی ٹاون شپ میں دودھ دینے والی بکریوں کے سروس سینٹر میں ایک ٹیکنیشن سامپل ٹیسٹنگ کر رہا ہے ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی جی چیانگ)
فُوپھنگ میں اب آٹھ ڈیری پروسیسنگ کمپنیز ہیں اور ان کی بکری کے دودھ کی مختلف مصنوعات کی سالانہ پیداوار 55,000 ٹن ہے۔بکری کے دودھ کی مقامی مصنوعات کو چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ترجیحی ترقی والی خاص مقامی خوراک کی صنعتوں کے پہلے بیچ میں شامل کیا گیا ہے۔ شائنشی حونگ شنگ مئے لنگ ڈیری کمپنی لمیٹڈ کے پروڈکشن ڈائریکٹر جیا حونگ من کا کہنا ہے کہ اس صنعت کے فروغ کے لیے صنعتی چین کے ہر حصے کو ایک ساتھ کام کرنا ہوگا، کسانوں کےصحت مند بکریاں پالنے اور پروسیسرز کےمعیاری مصنوعات تیار کرنے جیسی مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی فُوپِھنگ کی بکری کے دودھ کی مصنوعات ملک بھر میں فراہم کی جاسکتی ہیں۔ فُوپِھنگ جو ابتدا ئی طور پرمنتشر گھریلو فارمز پر مشتمل تھا وہ اب "گوٹ انڈسٹری " ایک مضبوط، مربوط ویلیو چین میں تبدیل ہو گیا ہے، جس نے بکریوں کی افزائش اور پرورش کو ہزاروں خاندانوں کے لیے آمدنی کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بنا دیا ہے اور کاؤنٹی کی ترقی میں مضبوط محرک شامل کر دیا ہے۔

شائنشی حونگ شنگ مئے لنگ ڈیری کمپنی لمیٹڈ کی سمارٹ پروڈکشن ورکشاپ میں ایک دودھ دوہنے کی متحرک روٹری مشین جس سے بیک وقت کئی بکریوں سے دودھ دوہا جاتا ہے۔ (تصویر انٹرویو دینے والے کی جانب سے فراہم کی گئی ہے)



