• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کے زیادہ تر صوبے انسانی ترقی  کی بلند سطح تک  پہنچ چکے ہیں: رپورٹ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-01

    یکم جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)گزشتہ ہفتے ،اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور سنگہوا یونیورسٹی کی جاری کردہ مشترکہ رپورٹ کے مطابق، چین کے زیادہ تر صوبے انسانی ترقی کی بلند سطح تک پہنچ چکے ہیں، جب کہ انسانی ترقی کے اعلیٰ یا بہت اعلیٰ درجے پر پہنچنے والے شہروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    "چین کی انسانی ترقی کی جانچ : چینی علاقوں اور شہروں میں ماحولیاتی لاگت کے ساتھ ساتھ اقتصادی وسماجی ترقی کا تخمینہ " کے عنوان سے جاری کردہ یہ رپورٹ ، یو این ڈی پی ،سنگہوا یونیورسٹی کے چائنا انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ پلاننگ اور انسٹی ٹیوٹ فار سرکلر اکانومی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران اقتصادی ترقی اور تعلیم میں بہتری چین کی انسانی ترقی کی پیشرفت کے اہم عوامل رہے ہیں۔

    یو این ڈی پی چائنا میں، سٹریٹجک شراکت داری اور پالیسی کی سربراہ ویولانٹے دی کانوسا نے کہا کہ یہ سٹڈی ،ترقی کے مستقبل پر ایک وسیع عالمی بحث کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ، انسانی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کو الگ الگ نہیں دیکھا جا سکتا، کیونکہ ان دونوں کا بے حد گہرا تعلق ہے۔

    تحقیقی ٹیم کے مطابق، رپورٹ تین اہم حوالوں سے اہم مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ انسانی ترقی کے اشاریے کی پیمائش کو صوبائی سطح تک بڑھاتی ہے، جس سے چین کی انسانی ترقی کے منظرنامے کی مزید تفصیلی تصویر سامنے آتی ہے۔ یہ پہلی بار چین میں صوبائی سطح پر PHDI کے مطابق انسانی ترقی کے اشاریے کا حساب کتاب لگاتی ہے، جس میں کاربن کے اخراج اور مادی اثرات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ گزشتہ دہائی کے دوران قومی، صوبائی اور پریفیکچر سطح پر انسانی ترقی کا منظم اور کثیر جہتی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ 

    ویڈیوز

    زبان