• صفحہ اول>>کاروبار

    نرم کھلونوں کے ذریعے عالمی منڈیوں میں مضبوط جگہ بنا تا شہر، تھیان چھانگ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-05

    5 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ممالک سے ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود، مشرقی چین کے صوبے آنہوئی کے شہر تھیان چھانگ فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں پلش کے نرم کھلونوں کے ذریعے موجود ہے۔ مقامی کھلونا ساز کمپنیز نے عالمی ورلڈ کپ کے کلچ، میپل اور زایو ، نامی میسکوٹس سمیت شائقین کے لیے دیگر ایونٹس کی تھیم پر مبنی پلش کھلونے فراہم کیے ہیں ۔

    چھ لاکھ سے زائد کی آبادی والا، کاونٹی کی سطح کا شہر تھیان چھانگ چین میں پلش کھلونے بنانے والے تین بڑے مراکز میں سے ایک بن چکا ہے، جہاں تقریباً 400 اپ سٹریم اینڈ ڈاون سٹریم صنعتیں موجود ہیں اور یہاں کے کھلونوں کا 90 فیصد سے زیادہ یورپ اور امریکا کو برآمد کیا جاتا ہے۔

    تھیان چھانگ جیا مئیلے گفٹ کمپنی کے کاروباری منتظم، وو چھون یو کہتے ہیں کہ ان کی کمپنی نے مسلسل تین عالمی مقابلوں کے لیے پلش میسکوٹ کھلونے فراہم کیے ہیں اور رواں سال ، فٹ بال کے عالمی شائقین کے لیے ورلڈ کپ تھیم پر مبنی 300,000 پلش کھلونے تیار کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ

    کھیلوں کے بڑے ایونٹس کو ہدف بنا کر، ہم نے کاروبار کی ترقی کے لیے نئے راستے کھولے ہیں ۔

    مقامی کھلونا ساز کمپنیز نے خصوصی مصنوعات کی تیاری اور فروخت کے چینلز کو متنوع بنا کر مارکیٹ میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا ہے۔حالیہ سالوں میں، مقامی صنعت کاروں نے نئی ٹیکنالوجیز کو اپناتے ہوئے ، پلش کھلونوں کی روایتی صنعت کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کیا ہے۔ کھانگ سین گفٹس کے شعبہِ تحقیق و ترقی کے سربراہ حو لی جین بتاتے ہیں کہ پیٹرن ڈیزائن کے لیے بڑے اے آئی ماڈلز کی مدد سے اب کلائنٹس کو ڈیزائن کا منصوبہ آدھے دن کے اندر فراہم کیا جا سکتا ہے ، جب کہ پہلے اس میں دو سے تین دن لگتے تھے۔اب اے آئی وسیع پیمانے پر ، کھلونوں کے ڈیزائن اور نمونوں کی تیاری میں استعمال ہو رہا ہے، جس کی بدولت کمپنیز تیزی سے تھری ڈی مصنوعات تخلیق کر نے کے ساتھ ساتھ ، ساخت اور رنگوں میں فوری تبدیلی کر سکتی ہیں، جس سے کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور پیداوار کے دورانیے میں کمی آئی ہے۔

    کھلونوں کے شعبے کے علاوہ، تھیان چھانگ ، آرٹ مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں بھی اپنی موجودگی کو بڑھا رہا ہے۔جیافینگ پینٹنگ میٹریل کمپنی، لمیٹڈ اور شوانگ فینگ سٹیشنری کمپنی، لمیٹڈ نےمشہور آسٹریلوی آرٹ پراڈکٹ برینڈ ، مونٹ مارٹے کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ رنگوں اور ایزلز کی پیداوار اور فروخت پر مرکوز ،تھیان چھانگ مونٹ مارٹے بین الاقوامی تجارتی پلیٹ فارم قائم کیا جا سکے۔

    اس شراکت داری نے ایک گلوبل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک تشکیل دینے میں مدد کی ہے، جو یورپ اور امریکا کی مارکیٹس میں آرٹ پیپر ، مارکر ،پنسلز اور پیسٹل سٹکس جیسی مصنوعات کی برآمدات میں معاونت کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان