• صفحہ اول>>ویڈیوز

    مسلسل 40 سال کی شجر کاری کے بعد ، آخر کار صحرا  نے میری محنت کا جواب دے دیا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-05

    5 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)"جن درختوں کی مدد جس کے لیے آپ نے کئی سال پہلے فنڈ فراہم کیا تھا وہ اب ایک وسیع جنگل میں تبدیل ہو چکے ہیں آپ انہیں دیکھنے کب آئیں گے ؟" یہ ایک دل کو چھو لینے والا ویڈیو پیغام ہے جو چین کی قومی ماڈل ورکر، یِن یو جین نے رونالڈ ساکولسکی کے لیے بھیجا تھا۔

    کہانی کچھ یوں ہے کہ 1985 میں یِن یو جین بیاہ کر ، اندر ون منگولیا کے ریتلے علاقے مُو اُس کے ایک گاؤں میں آئیں۔ اس علاقے میں صحرا کے پھیلاو کو روکنے کے عزم کے ساتھ، انہوں نے اپنے گھر کے ارد گرد درخت لگانا شروع کیے۔ متعدد ناکامیوں کے باوجود، انہوں نے ہار نہیں مانی اور شجر کاری کا سلسلہ جاری رکھا۔ گزشتہ چار دہائیوں میں، ان کے گھر کے آس پاس کے علاقے میں 70,000 مُو (تقریباً 4,667 ہیکٹر) ریتیلا علاقہ دوبارہ آباد ہوا ہے اور 8 ملین سے زیادہ درخت لگائے گئے ہیں۔

    1999 میں ساکولسکی نے ، یِن کی کوششوں کے بارے میں ایک ٹی وی پروگرام دیکھا ۔ ساکولسکی جو اس وقت چین میں پڑھا رہے تھے، وہ ین کے اس جذبے اور محنت سے بے حد بہت متاثر ہوئے۔ انہوں نے درخت لگانے کے اس عمل میں معاونت کے لیے ایک فاؤنڈیشن کے ذریعے 5,000 ڈالر جمع کر کے انہیں دیئے۔ یِن یو جین کہتی ہیں کہ ایک بالکل اجنبی شخص نے ان کے لیے اتنی بڑی رقم جمع کی تھی ، اس لیے انہوں نے تہیہ کیا کہ ان درختوں کو کامیابی کے ساتھ پروان چڑھانے کو یقینی بنانا ہوگا ۔ آج، وہ جنگل جو انہوں نے مل کر اگایا ہے استقلال، اعتماد اور ایک مشترکہ خواب کی علامت بن چکا ہے۔ ویڈیو پیغام کے بعد دونوں نے طے کیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں چین میں ملاقات کریں گے۔

    ویڈیوز

    زبان