137واں کینٹن میلہ 15اپریل کو چین کے شہر گوانگ چو میں شروع ہوا۔ 14 اپریل تک 215 ممالک اور خطوں سے 200،000 سے زائد غیر ملکی خریداروں نے اس نمائش کے لئے اپنا نام درج کرایا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے255 بڑے خوردہ فروشوں میں سےٹاپ 250 اور مختلف ممالک اور خطوں سے بڑے تاجر موجودہ میلے میں شرکت کررہے ہیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
موجودہ کینٹن میلہ 15 اپریل سے 5 مئی تک تین مرحلوں میں منعقد ہو رہا ہے ، جس میں مجموعی طور پر 55 نمائشی علاقے اور 172 پروڈکٹ زونز شامل ہیں۔میلے کا کل نمائشی رقبہ 1.55 ملین مربع میٹر ہے اور میلے میں مجموعی طور پر تقریباً 74،000 بوتھ اور تقریباً 31،000 نمائش کنندگان ہیں۔ ان میں سے ، برآمدی نمائش کے لئے بوتھز کی تعداد تقریباً 73،000 ہے اور نمائش کنندگان کی تعداد پہلی بار 30،000 سے تجاوز کر گئی ہے جو پچھلے سیشن کے مقابلے میں تقریباً 900 کا اضافہ ہے۔ درآمدی نمائش کے لئے تقریباً 1،600 بوتھ ہیں اور 50 ممالک اور خطوں سے 736 کمپنیوں نے نمائش میں حصہ لیا۔ اس سال کینٹن میلے میں ایک ہزار سے زائد تجارتی فروغ کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی،جن میں 18 صنعتی کانفرنس کی سرگرمیاں ، تقریباً 400 نئی مصنوعات کے اجراء کی سرگرمیاں اور 590 سے زیادہ "ٹریڈ برج" تجارتی فروغ کی سرگرمیاں وغیرہ شامل ہیں۔