• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    چینی سال نو کے موقع پر چین کے وہ 6 شہر ، جن کا دورہ کرنا اس تہوار کی رونق دوبالا کرتا ہے (2)

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-10

    جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کا شہر ، شان تھو

    چینی سالِ نو کی رونق اور جوش کا تجربہ کرنے کے لیے، جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر شان تھو کا دورہ کرنا لازمی ہے۔ یہاں کا جشن صرف آتشبازی تک محدود نہیں ہے؛ اس میں بھرپور توانائی والا اینگ گہ رقص بھی شامل ہے، جسے مقامی لوگ نئے سال کے باضابطہ آغاز کی علامت سمجھتے ہیں۔ نئے سال کے پہلے دن سے، اینگ گہ ڈانس گروپس مختلف دیہات اور گھروں کا دورہ کرتے ہیں ، نیک خواہشات بانٹتے ہیں اور قمری سال کے پہلے مہینے میں بھرپور پرفارمنسز پیش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں سالِ نو کے ماحول کا " جنریٹر "کہا جاتا ہے۔

    چھڑیوں کی تال پر ، رقاص جنگجووں کے انداز میں رقص کرتے ہیں اور ماحول ڈھول کی دھمک اور تالیوں سے گونجتا ہے۔ اینگ گہ جنوب کےمارشل آرٹس، اوپیرا اور رقص کا ایک شاندار منظر تخلیق کرتا ہے۔

    یہ روایت "پانی کی سرحد" کے دلیرانہ بھائی چارے سے متاثر ہو کر، 2006 میں قومی سطح کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کی گئی تھی ۔ آج اس میں شمولیت کا عنصر پہلے سے زیادہ ہو چکاہے زیادہ سے زیادہ خواتین اس طائفے میں شامل ہو رہی ہیں ۔خواتین کی اینگ گہ پرفارمرز ، مو گویئنگ اور ہوا مولان جیسی لیجنڈز سے متاثر ہیں۔

    نئے سال کے سب سے شاندار اور ناقابل فراموش ماحول کی تلاش میں سفر کرنے والوں کے لیے ہیں، شان تھو کی اینگ گہ ڈانس پرفارمنس کو دیکھنا لازمی ہے۔

    2 فروری 2025۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ میں جشن بہار کے دوران اینگ گہ  ڈانس گروپ  پرفارم کر رہا ہے۔  (شنہوا۔  یاو جن)

    2 فروری 2025۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ میں جشن بہار کے دوران اینگ گہ  ڈانس گروپ  پرفارم کر رہا ہے۔  (شنہوا۔  یاو جن)

    ویڈیوز

    زبان