• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    چینی سال نو کے موقع پر چین کے وہ 6 شہر ، جن کا دورہ کرنا اس تہوار کی رونق دوبالا کرتا ہے (3)

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-10

    مشرقی چین کے صوبے آنہوئی کا شہر ، حوانگ شان

    چینی سال نو کے لیے کچھ خاص تلاش کر رہے ہیں؟ تو پھر پہنچیں مشرقی چین کے صوبے آنہوئی کے شہر ، حوانگ شان ، جہاں مچھلی کی شکل کی لالٹینیں قدیم دیہات کو روشن کرتی ہیں۔

    جشنِ بہار کے میلے کے دوران، حوئے جو کے جان چی ، وانگ منتھیان، یولیانگ، اور چھنگ کھان جیسے تاریخی گاؤں زندہ ہو جاتے ہیں ، مچھلی کی شکل کے رنگین لالٹین، ڈھول کی آواز کے ساتھ نئے سال کی خوشیاں پھیلانے کے لیے پتھر کی گلیوں میں جیسے تیرنے لگتے ہیں۔

    مچھلی کے لالٹین کی روایت، حوئے جو کی سب سے قدیم روایات میں سے ایک ہے اور یہ خوشحالی اور امن کی علامت ہے۔ مقامی لوگ یقین رکھتے ہیں کہ لالٹین جلانا نئے سال کی باضابطہ شروعات کی علامت ہے، یہ ملن اور تجدید کا وقت ہے۔

    بہار کے میلے کے دوسرے دن سے لے کر 15ویں دن تک ، لالٹین میلے کے دوران مچھلی کی شکل کے لالٹینوں کے دستے گاؤں میں پریڈ کرتے ہیں اور مچھلی کے تیرنے کی روایتی حرکات پر مشتمل رقص پیش کرتے ہیں۔ یہ جوشیلی پریڈ پرسکون سے گاؤں میں زندگی سے بھرپور جشن کا ماحول بنا دیتی ہے۔

    چاہے آپ حقیقی تہوار کی روایات تلاش کر رہے ہوں یا سالِ نو کی ایک طلسماتی شام کی ، حوئے جو میں مچھلی کے لالٹین چین میں بہار کے میلے کے تجربات میں سے ایک سب سے دلکش تجربہ ہیں۔

    25 جولائی 2025 ۔ چھنگ کھان گاوں میں مچھلی کی  چمکتی دمکتی لالٹینوں کی پریڈ جسے  دیکھنے کے لیے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

    25 جولائی 2025 ۔ چھنگ کھان گاوں میں مچھلی کی  چمکتی دمکتی لالٹینوں کی پریڈ جسے  دیکھنے کے لیے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔(شنہوا۔ فان جھنگ جو)

    ویڈیوز

    زبان