• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    چینی سال نو کے موقع پر چین کے وہ 6 شہر ، جن کا دورہ کرنا اس تہوار کی رونق دوبالا کرتا ہے (4)

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-10

    جنوب مشرقی چین کے صوبے فوجیان کا شہر ، چھوان جو

    چھوان جو ،چین میں سالِ نو منانے کے لیے ایک دلکش مقام ہے۔ رواں سال جشن بہار کے موقع پر شہر میں ایک ثقافتی سیاحتی پروگرام متعارف کراوایا جا رہا ہے جو روایتی رسومات کو جدید انداز کے ساتھ ہم آہنگ کر کے من نان طرز کی ایک تقریب کا انعقاد کرے گا۔

    یہاں کی ایک خاص بات ٹسائی جئے کی شاندار سٹریٹ پریڈ ہے، جو ٹسوئی اور ٹنگ شاہی ادوار (581-907) کی ایک عوامی روایت ہے، جس میں مقامی لوگ گاتے اور رقص کرتے ہیں۔ پریڈ کے گروپ جونگ شان روڈ اور شن پو گاوں سمیت چھوان جو کی مشہور سڑکوں سے گزرتے ہیں ، جہاں 12 اہم علاقوں میں 200 سے زائد" ٹسائی جئے "پرفارمنس ہوں گی، سڑکیں ڈھول، روایتی ملبوسات اور جشن کے ہجوم سے بھر جائیں گی۔

    رواں سال، چھوان جو میری ٹائم سلک روڈ کے دور کی ایک تاریخی تقریب بھی تخلیق کی جائے گی ، جس میں تجارت اور ثقافتی تبادلے کے مرکز کے طور پر اس شہر کی بھرپور تاریخ اجاگر کی جائے گی۔

    پریڈ کے علاوہ،سیاح روایتی دستکاری جیسے لکڑی کی نقاشی اور لالٹین بنانے کے ذریعے عملی تجربات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے ، جس سے انہیں من نان ثقافت کا ایک حصہ ، اپنے ساتھ لے جانے کا موقع ملتا ہے۔ روایتی فنون کے شائقین سیزن کے دوران گاؤجیا اوپیرا، لی یوان اوپیرا، اور نان ین کی 300 سے زائد پرفارمنس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جو انہیں من نان کی بھرپور ثقافتی ورثے میں منہمک کر دے گی ۔

    چین کے صوبے فوجیان کے شہر چھون جو میں لوگ ، " ٹسائی جئے  "سٹریٹ پریڈ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ (تصویر ، چھوان جو میونسپل گورنمنٹ کی سرکاری ویب سائیٹ سے لی گئی ہے)

    چین کے صوبے فوجیان کے شہر چھون جو میں لوگ ، " ٹسائی جئے  "سٹریٹ پریڈ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ (تصویر ، چھوان جو میونسپل گورنمنٹ کی سرکاری ویب سائیٹ سے لی گئی ہے)

    ویڈیوز

    زبان