مقامی وقت کے مطابق 15 مئی کو یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کی معلومات کے مرکز کے ڈائریکٹر اینڈری کووالینکو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ترکی کے شہر استنبول میں براہ راست بات چیت مقامی وقت کے مطابق 15 مئی کی صبح 10 بجے شروع ہوگی لیکن حقیقت میں ایسا ن
برطانوی میڈیا کی حالیہ رپورٹس کے مطابق، 30 سے زائد سابق برطانوی اسپیشل فورسز کے فوجیوں نے طویل خاموشی توڑتے ہوئے ،صاف طور پر کہا کہ برطانوی اسپیشل فورسز نے عراق اور افغانستان کی جنگ کے دوران بے گناہ شہریوں کا قتل کیا، جن میں بچے بھی شامل تھے۔
مقامی وقت کے مطابق 14 مئی کی سہ پہر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں متعدد تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ دو گھنٹے تک بند دروازہ مذاکرات کیے، جس میں روس-یوکرین تنازعہ،
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے 12 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وفد 13 مئی کو قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوگا، جہاں وہ حماس کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر بالواسطہ مذاکرات کرے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسی روز امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ بریٹ میک گ
سعودی عرب کے دورے پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 تاریخ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام پر عائد پابندیاں ختم کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال
مقامی وقت کے مطابق 13 تاریخ کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے امریکہ کی جانب سے بڑی تعداد میں غیر قانونی مہاجرین کو تیسرے ملک منتقل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور امریکی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان افراد کے حقوق کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
مقامی وقت کے مطابق 12 مئی کو، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے سی ایم جی کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین اور امریکہ کے درمیان جنیوا مذاکرات کے نتائج کا خیرمقدم کیا ہے۔
10 مئی کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان طے شدہ فائر بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن بات چیت کے ذریعے بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے جاری رہنے اور کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
10 مئی کو بھارتی وزارت خارجہ اور فوجی حکام کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج نے کہا کہ مغربی بھارت کے سرحدی علاقے میں پاکستان کی مسلسل مسلح کارروائیوں سے بھارتی فضائیہ کی کئی ایئر بیسز اور فوجی اسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بھارتی فوج نے ان کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جن م
7 مئی کو علی الصبح 1 بجکر 5 منٹ پر بھارت کی فوج نے "آپریشن سندور" کے نام سے ایک ملٹری اسٹرائیک کا آغاز کیا، پاکستان اور پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں 9 اہداف پر میزائل داغے۔ 8 مئی کی سہ پہر تک، بھارتی وزیر دفاع سنگھ نے ایک کراس پارٹی میٹنگ میں واضح کیا کہ "آپریشن ابھی بھی جاری ہے"، لیکن انہوں نے ا
مقامی وقت کے مطابق 7 تاریخ کو امریکی فیڈرل ریزرو نے اعلان کیا کہ وہ وفاقی فنڈز کی شرح کو 4.25 اور 4.50 فیصد کے درمیان برقرار رکھے گا۔امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں سال جنوری اور مارچ کے بعد سے شرح سود کو برقرار رکھنے کا یہ مسلسل تیسرا فیصلہ ہے۔
7 مئی کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان میں چھ مقامات پر 24 حملے کیے ، جن میں 8افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے صوبہ پنجاب میں ایک مذہبی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 3 سالہ بچی سمیت 5 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔ ایک مذہبی عمارت اور چار مکانات تباہ ہوئے۔اب تک پ
5 مئی کو، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ پٹی میں اسرائیل کی توسیع شدہ فوجی کارروائی "شدید نوعیت" کی ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 مئی کو اعلان کیا کہ تمام غیر ملکی بنی ہوئی فلموں پر جو امریکہ میں ریلیز ہوں گی، 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ تاہم، 5 مئی کو وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
5 مئی کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے فوجی تصادم سے بچنے کی اپیل کی، جو کنٹرول سے باہر ہو سکتا ہے۔
حالیہ دنوں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گرد حملے کے بعد سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،جس سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ اس حوالے سے متعدد ممالک تنازعے میں مزید اضافےکو روکنے کے لئے ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں۔
سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، 30 اپریل کو امریکی چیمبر آف کامرس نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایک خط ارسال کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر 'ٹیرف کی کمی کے میکانزم' پر عمل درآمد کرے تاکہ امریکی معیشت کو کساد بازاری اور چھوٹے کاروباری اداروں کو 'ناقابل تلافی نقصان' سے بچایا جا سکے۔
امریکی ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے تجارتی شراکت داروں پر محصولات عائد کرنے کی بار بار دھمکیاں دی ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تشویش پیدا ہوئی ہے اور پہلی سہ ماہی میں معیشت سکڑ گئی ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے اپنائے گئے محصولات اقدامات امریکی معیشت م
پاکستانی فوجی حکام نے 30 اپریل کو بتایا کہ 29 اپریل کی رات سے 30 اپریل کی علی الصبح تک پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے چار رافیل لڑاکا طیاروں کی نگرانی کی جو بھارت کے زیر کنڑول کشمیر کی فضائی حدود میں گشت کے لیے اڑان بھر رہے تھے۔اس کے جواب میں پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ہنگامی طور پر اڑان بھر
یوکرین کے مقامی وقت کے مطابق یکم مئی کو یوکرین کی پہلی نائب وزیر اعظم اور وزیر اقتصادیات سویریڈینکو نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق انہوں نے اور امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے مشترکہ طور پر "امریکہ یوکری