مقامی وقت کے مطابق 21 مئی کو رائٹرز کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین سروے میں بتایا گیا ہے کہ سروے میں شامل نصف سے زائد ماہرین اقتصادیات کا ماننا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی متعلقہ پالیسیوں نے امریکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ 14 سے 21 مئی تک کیے جانے والے اس سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سروے میں شامل تمام ما
22 مئی کی علی الصبح پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی حکومت نے"اپنی حیثیت سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث ہونے" پر پاکستان میں بھارت کے ہائی کمیشن کے ایک کارکن کو "ناپسندیدہ شخص" قرار دیا ہے اور اسے24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔اس سے ایک روز قبل
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے 20 مئی کو ایرا ن کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں شریک امریکی نمائندوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے قول و فعل میں محتاط رہیں اور فضول باتیں نہ دہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ بیان کہ "ایران کو یورینیم افزودگی کی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت نہیں دی جائے گ
مقامی وقت کے مطابق 20 مئی کو قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے کہا کہ حماس سے وابستہ ایک مسلح دھڑے قاسم بریگیڈ نے 12 مئی کو ایک قیدی کو رہا کیا لیکن اسرائیل نے اس کے بعد غزہ کی پٹی پر مزید پرتشدد حملہ کیا اور اسرائیل کے اس غیر ذمہ دارانہ عمل نے امن کے کسی بھی ممکنہ موقع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 19 مئی کو ٹیلی فون پر طویل بات چیت کی جس سے مثبت اشارے ملے ۔ اسی روز یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کے ساتھ دو بار ٹیلیفونک گفتگو کی اور دوسری گفتگو میں کئی یورپی ممالک نے بھی شرکت کی۔ زیلنسکی نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ یوکرین کے فیصلے وہ نہ کرے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے 78 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں تائیوان سے متعلق تجویز کو مسترد کرنے پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق 18 مئی کی شام اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سلامتی کابینہ کے اجلاس میں غزہ کے لیے انسانی امداد کی فوری بحالی کی منظوری دے دی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل "قحط کے بحران کو روکنے کے لئے غزہ کی پٹی کی آبادی کو بنیادی مقدار میں خوراک کی فراہمی کی اجازت دے گا" کیونکہ اس طرح کا
مقامی وقت کے مطابق 18 مئی کو امریکہ کے سابق صدر جوبائیڈن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جو بائیڈن کو مہلک مرض پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور کینسر کے خلیات ہڈیوں تک پھیل چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ کینسر کی زیادہ جارحانہ شکل ہے ، لیکن یہ ہارمون حساس معلوم ہوتا ہے ، لہذا
15 تاریخ کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے متعلق، امریکہ کی طرف سے کئی متضاد موقف سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی یورینیم کی افزودگی کی تنصیبات جاری رہیں گی، کوئی بھی ایرانی عوام کو اس حق سے محروم نہیں کر سکتا۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے 15 تاریخ کو ترکیہ میں واقع یوکرین کےسفارت خانے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ خود استنبول میں ہونے والے یوکرین-روس مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے، اور یوکرین کی جانب سے ایک اعلی سطحی وفد ان مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
مقامی وقت کے مطابق 15 مئی کو یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کی معلومات کے مرکز کے ڈائریکٹر اینڈری کووالینکو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ترکی کے شہر استنبول میں براہ راست بات چیت مقامی وقت کے مطابق 15 مئی کی صبح 10 بجے شروع ہوگی لیکن حقیقت میں ایسا ن
برطانوی میڈیا کی حالیہ رپورٹس کے مطابق، 30 سے زائد سابق برطانوی اسپیشل فورسز کے فوجیوں نے طویل خاموشی توڑتے ہوئے ،صاف طور پر کہا کہ برطانوی اسپیشل فورسز نے عراق اور افغانستان کی جنگ کے دوران بے گناہ شہریوں کا قتل کیا، جن میں بچے بھی شامل تھے۔
مقامی وقت کے مطابق 14 مئی کی سہ پہر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں متعدد تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ دو گھنٹے تک بند دروازہ مذاکرات کیے، جس میں روس-یوکرین تنازعہ،
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے 12 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وفد 13 مئی کو قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوگا، جہاں وہ حماس کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر بالواسطہ مذاکرات کرے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسی روز امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ بریٹ میک گ
سعودی عرب کے دورے پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 تاریخ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام پر عائد پابندیاں ختم کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال
مقامی وقت کے مطابق 13 تاریخ کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے امریکہ کی جانب سے بڑی تعداد میں غیر قانونی مہاجرین کو تیسرے ملک منتقل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور امریکی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان افراد کے حقوق کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
مقامی وقت کے مطابق 12 مئی کو، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے سی ایم جی کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین اور امریکہ کے درمیان جنیوا مذاکرات کے نتائج کا خیرمقدم کیا ہے۔
10 مئی کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان طے شدہ فائر بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن بات چیت کے ذریعے بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے جاری رہنے اور کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
10 مئی کو بھارتی وزارت خارجہ اور فوجی حکام کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج نے کہا کہ مغربی بھارت کے سرحدی علاقے میں پاکستان کی مسلسل مسلح کارروائیوں سے بھارتی فضائیہ کی کئی ایئر بیسز اور فوجی اسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بھارتی فوج نے ان کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جن م
7 مئی کو علی الصبح 1 بجکر 5 منٹ پر بھارت کی فوج نے "آپریشن سندور" کے نام سے ایک ملٹری اسٹرائیک کا آغاز کیا، پاکستان اور پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں 9 اہداف پر میزائل داغے۔ 8 مئی کی سہ پہر تک، بھارتی وزیر دفاع سنگھ نے ایک کراس پارٹی میٹنگ میں واضح کیا کہ "آپریشن ابھی بھی جاری ہے"، لیکن انہوں نے ا