مقامی وقت کے مطابق 29 جنوری کو ، روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ روسی افواج نے گزشتہ روز یوکرینی افواج پر متعدد اطراف سے حملے جاری رکھے۔ روسی ٹیکٹیکل ایوی ایشن، ڈرون حملے، میزائل فورسز، اور توپ خانے نے 153 علاقوں میں یوکرینی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں یوکرین کے فوجی صنعتی ادارے، ریڈار اسٹیشن، گولہ
مقامی وقت کے مطابق 29 جنوری کو ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی بحریہ کا ڈسٹرائر "ڈیلبرٹ ڈی بلیک" گزشتہ 48 گھنٹوں میں مشرق وسطیٰ پہنچا ہے۔ تاحال امریکہ مشرق وسطیٰ میں کم از کم دس جنگی بحری جہاز تعینات کر چکا ہے، جن میں چھ ڈسٹرائر، ایک طیارہ بردار بحری جہاز اور تین دیگر ساحلی جنگی جہاز شامل ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق 29 جنوری کو امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈی سینٹر میں میڈیا کو بتایا کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں ایران کے ساتھ بات چیت کا ارادہ کر رہے ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق 28 جنوری کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر ایک اعلیٰ سطحی بحث سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معاملات کا فیصلہ ایرانی عوام کو خود کرنا چاہیے۔ چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے میں ایران کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا
مقامی وقت کے مطابق اٹھائیس جنوری کو، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یوکرین کے مسلے پر امریکہ، روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت جاری ہے، لیکن یوکرین کی سرزمین کے معاملے پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ مسئلہ موجودہ مذاکرات میں چند اہم رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔"
امریکہ کی جانب سے 28 جنوری کو دی گئی معلومات کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ "ایران پر نیا بڑا حملہ کرنے کا سوچ رہے ہیں" ۔
مقامی وقت کے مطابق 27 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست آئیووا میں اپنی ایک تقریر میں کہا کہ ایک اور بحری بیڑہ ایران کی طرف جا رہا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ایران امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچے گا ۔
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے 27 جنوری کو کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک حالیہ ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی نظم و نسق کو نقصان پہنچانے والی امریکی پالیسیوں پر اپنے تنقیدی ریمارکس کو "واپس نہیں لیا"۔
مقامی وقت کے مطابق 26 جنوری کو ایک تازہ سروے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر لوگوں کی حمایت کی شرح ٹرمپ کی صدارتی مدت میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سروے میں بیشتر جواب دہندگان نے مانا کہ ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن کے نفاذ میں "بہت آگے نکل گئی ہے"۔
مقامی وقت کے مطابق 26 جنوری کو،امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی کہ "ابراہم لنکن" کیریئر اسٹرائیک گروپ کو "مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا جارہا ہے"۔ اسرائیل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی حملے سے بچاؤ کے لیے، امریکہ مشرق وسطیٰ میں مزید "پیٹریاٹ" ایئر ڈیفنس اور اینٹی میزائل سسٹم اور
حال ہی میں بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے انفیکشن کے پانچ تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 100 افراد کو گھر میں خود کو الگ تھلگ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ متاثرہ افراد کو کلکتہ اور آس پاس کے علاقوں کے اسپتالوں میں
26جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)23 جنوری کو ، ڈیووس میں کیلیفورنیا کے گورنرگیوین نیو زوم نے اعلان کیا کہ کیلیفورنیا ، عالمی ادارہ صحت کے گلوبل آوٹ بریک الرٹ اینڈ رسپانس نیٹ ورک(GOARN) میں شامل ہو رہا ہے۔ اس اعلان کے بعد کیلیفورنیا پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے جو عالمی ادارہ صحت کے عالمی وبائی انتباہ و رد
امریکی صدر کے خصوصی ایلچی وٹکوف نے 24 جنوری کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکہ، روس اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا ایک نیا دور آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہونے والا ہے۔ وٹکوف نے کہا کہ امریکہ، روس اور یوکرین کے درمیان 23 اور 24 تاریخ کو ابوظہبی میں
حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ افغانستان جنگ کے دوران اگرچہ نیٹو کے دیگر ممالک نے بھی فوجی دستے بھیجے، تاہم وہ "محاذِ جنگ سے دور رہے"۔ اس بیان پر امریکہ کے اتحادی ممالک نے ردِعمل دیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم البانیز نے 25 جنوری کو ایک پروگرام میں
مقامی وقت کے مطابق 24 جنوری کی صبح امریکی ریاست منیسوٹا کے سب سے بڑے شہر منیاپولس میں ایک اور امیگریشن انفورسمنٹ شوٹنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک 37 سالہ امریکی شہری الیکس پریٹی ہلاک ہو گیا۔ واقعے کی وجوہات کے بارے میں امریکی وفاقی ایجنسیوں اور مقامی پولیس کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ایک پریس عہدے دار کے مطابق، امریکا نے ڈبلیو ایچ او سے اپنی رکنیت کی دستبرداری کے ایک سال بعد بھی ، اب تک اپنی رکنیت کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ امریکی میڈیا تنظیم ، نیشنل پبلک ریڈیو (این پی آر) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، امریکا کی طرف واجب الادا رقم تقریباً 278 ملین امریکی ڈالر
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی امور کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے مقامی وقت کے مطابق 22 تاریخ کو یورپی یونین کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے قبل کہا کہ یورپی یونین مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ کی خواہاں ہے اور اس بات کی حامی ہے کہ نام نہاد "بورڈ آف پیس" کے اختیارات اور کردار کو اقوام متحدہ کی س
22 تاریخ کو فن لینڈ، سویڈن اور جرمنی کے رہنماؤں نے ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ سے متعلق مسئلے پر الگ الگ بیانات دیے اور اس سے نمٹنے کے لیے یورپی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا غلط اندازے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب مکمل طور پر مستعد ہیں اور ایرانی سپریم لیڈر آیت الل
جاپان کے قومی سیاحتی بیورو کی جانب سے 21 تاریخ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں چائنیز مین لینڈ سے جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 400 رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45.3 فیصد کی بڑی کمی ہے۔