مقامی وقت کے مطابق 14 تاریخ کی شام، عراق کی مسلح افواج کے سپہ سالار کے ترجمان صباح نعمان نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی حکومت کسی بھی فریق کی جانب سے عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو سختی سے مسترد کرتی ہے، اور اسرائیل کی جانب سے ایران یا دیگر ہمسایہ ممالک کے خلاف عراق کی فضائی حدود کا استعمال کرنے ک
شنگھائی تعاون تنظیم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور 13 جون کو ایران پر اسرائیل کے فوجی حملے کی شدید مذمت کی۔
مقامی وقت کے مطابق 13 جون کو برازیل کی حکومت نےموجودہ چیرمین ملک کی حیثیت سے اعلان کیا کہ ویتنام نے برکس تعاون میکانزم میں بطور پارٹنر ملک شمولیت اختیار کر لی ہے۔
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کاجا کالاس نے 14 تاریخ کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقامی وقت کے مطابق15 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن" کر رہا ہے ۔ انہوں نے لاس اینجلس، شکاگو، نیو یارک اور دیگر بڑے شہروں میں قانون کے نفاذ کو وسعت دینے کا
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق 13 تاریخ کو اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ تہران کے علاوہ، لوریستان اور کرمان شاہ سمیت مغرب کے کئی صوبوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔13 تاریخ کو تہران امام خمینی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی خصوصی اجلاس میں 12 جون کو ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں اسرائیلی اور فلسطینی تنازعات کے فریقین کے درمیان فوری ، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور اسرائیل سے فوری طور پر غزہ میں انسانی امداد تک رسائی پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور غزہ پٹی کی ناکہ
12تاریخ کی دوپہر، انڈیا ایئر لائنز کا ایک بوئنگ 787 مسافر جہاز مغربی انڈیا کی ریاست گجرات سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں 242 افراد سوار تھے۔ انڈین پولیس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، اس حادثے میں کم از کم 265 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق 12 تار
11 جون کو، کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر برنابی نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر نے اس سال 15 نومبر کو تاریخی طور پر چینی نژاد افراد کے خلاف امتیازی سلوک پر سرکاری معافی مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عوامی رائے کے ادارے "یو گو" (YouGov) کے 10 تاریخ کو جاری کردہ تازہ ترین سروے کے نتائج کے مطابق، تقریباً نصف امریکی شہری ٹرمپ انتظامیہ کی کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں میرینز اور نیشنل گارڈ تعینات کرنے کی کارروائی کی حمایت نہیں کرتے۔10 تاریخ کو مکمل ہونے والے ایک سروے میں، 47% جواب دہندگان نے غیر
روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے نووستی نے 9 جون کو اپنی ایک رپورٹ میں اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 فروری 2024 کو روسی فوج کی جانب سے پہلے "ابرامز" ٹینک کو تباہ کرنے کے بعد سے روسی فوج نے کل 26 امریکی ساختہ "ابرامز" ایم 1 مین بیٹل ٹینکس کو تباہ کیا ہے۔ جنوری 2023 میں اس وقت کے امریکی صدر جو
مقامی وقت کے مطابق 8 جون کو اسرائیلی دفاعی افواج کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، اسرائیلی سدرن کمانڈ نے ایک فوجی آپریشن میں تصدیق کی کہ اسے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما محمد سنوار کی لاش جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں یورپی ہسپتال کی زیر زمین سرنگ میں ملی ہے، اور بیان میں کہا گیا ہے
7 جون کو ، چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چینی وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ کے دورہ فرانس کے کے دوران یورپی کمیشن کے تجارتی اور اقتصادی سلامتی کے کمشنر شیووویچ کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین اور یورپی یونین نے چین کی برقی گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی کیس ، یورپی یونین ک
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹرمحمد یونس نےمقامی وقت کے مطابق 6 جون کو اعلان کیا کہ بنگلہ دیش میں عام انتخابات اپریل 2026 کے اوائل میں ہوں گے۔
روسی وزارت دفاع نے مقامی وقت کے مطابق 6 جون کو کہا کہ یوکرین کی "دہشت گردی کی کارروائیوں" کے جواب میں ، روسی فوج نے یوکرین کے اہداف پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 جون کو "ایئر فورس ون" پر کہا کہ "یوکرین نے پیوٹن کو یوکرین پر بمباری کرنے کا جواز فراہم کیا۔ امریکی سینیٹ میں ر
4 جون کی سہ پہر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی صورتحال سے متعلق ایک قرارداد کے مسودے پر ووٹ دیا جو الجزائر نے عرب ممالک کی جانب سے تجویز کیا تھا۔ چودہ ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیا لیکن مستقل رکن امریکہ کی مخالفت کی وجہ سے قرارداد کومسترد کر دیا گیا۔
4 جون کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی روز ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کے لیے 6 ماہ کےلیے ویزے محدود کرنے کے اعلان پر دستخط کیے ۔
حالیہ دنوں میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی بار جنوبی افریقہ کی حکومت پر جنوبی افریقہ کے سفید فام لوگوں کے ساتھ "نسلی امتیاز" کا الزام لگایا ہے۔ اس کے جواب میں، جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی میڈیا ویب سائٹ "24 گھنٹے نیوز نیٹ" نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے الزامات بالکل جھوٹے ہ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی 31 مئی کو جاری کردہ سہ ماہی رپورٹ کے مطابق، 17 مئی تک ایران کے پاس 60 فیصد تک افزودہ 408.6 کلوگرام یورینیم موجود ہے، جو فروری میں 274.8 کلوگرام کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت، ایران کے لیے یورینیم اف
مقامی وقت کے مطابق یکم جون کو روسی فیڈریشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے ترجمان پیٹرینکو نے بیان جاری کیا کہ بریانسک اور کورسک اوبلاست میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق فوجداری مقدمات تحقیقاتی کمیٹی کے مرکزی دفتر کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔